موسی بن انس بن مالک
From Wikipedia, the free encyclopedia
موسیٰ بن انس بن مالک آپ بصرہ کے تابعی ، قاضی اور صحابی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ اہل یمن سے تھیں۔آپ ثقہ تھے اور آپ کے پاس احادیث کم تھیں۔ آپ کا انتقال اپنے بھائی نضر بن انس بن مالک کے بعد ہوا اور نضر کی وفات سنہ 100 میں ہوئی۔ائمہ صحاح ستہ نے اسے بیان کیا ہے۔