From Wikipedia, the free encyclopedia
منگچویر (انگریزی: Mingachevir،آذری: Mingəçevir) آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 40.77 درجے شمال، 47.0489 درجے مشرق پر واقع ہے۔ آبادی 2008ء میں 99 ہزار تھی۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک درمیانہ شہر ہے۔ 99 فی صد آبادی مسلمان ہے۔ یہ شہر اپنی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے لیے آذربائیجان میں مرکزی سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کا منگچویر پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ بہت مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایک بڑا اساتذہ کی تربیت کا ادارہ قائم ہے۔ 1991ء میں یہاں ایک دانشگاہِ طب بھی قائم ہوئی۔ شہر بہت خوبصورت ہے۔ ایک طرف دریا اور دوسری طرف پہاڑ ہیں۔ آثارِ قدیمہ کی تحقیق کے مطابق یہاں بہت پرانے آثار بھی پائے جاتے ہیں جو پانچ یا چھ ہزار سال سے بھی قدیم ہے۔ ایک بڑا بجلی گھر بھی ہے جو اس شہر کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں کو بجلی کی رسد مہیا کرتا ہے۔
منگچویر | |
---|---|
(آذربائیجانی میں: Mingəçevir) | |
تاریخ تاسیس | 4 فروری 1954 |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | آذربائیجان [1] |
تقسیم اعلیٰ | آذربائیجان ، آذربائیجان سوویت اشتراکی جمہوریہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 40°46′12″N 47°02′56″E |
رقبہ | 47 مربع کلومیٹر |
بلندی | 545 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 106100 (2020)[2] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | تولیاتی (ستمبر 2005–) |
اوقات | متناسق عالمی وقت+04:00 |
سرکاری زبان | آذربائیجانی |
گاڑی نمبر پلیٹ | 45[3] |
رمزِ ڈاک | AZ 4500 |
آیزو 3166-2 | AZ-MI |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 585514، 828299 |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.