مزار امام علی رضا
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
مزار امام علی رضا (فارسی زبان میں: حرم امام رضا) ایران کے شہر مشہد میں آٹھویں امام کی آرام گاہ اور ایک عظیم الشان عبادت گاہ بھی ہے جسے ایران کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ عظیم الشان عبادت گاہ آرام گاہ، میوزیم، کتب خانہ، سیمینار، مسجد گوہر شاد، جامعہ رضوی پر مشتمل ہے اور 598,657 مربع میٹر پر محیط ہے۔ ہر سال تقریبا 15 ملین افراد امام علی رضا کے مزار کی زیارت کرتے ہیں۔
مزار امام رضا | |
---|---|
فارسی: حرم امام رضا | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 36.2880°N 59.6157°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
مکتب فکر | اہل تشیع |
ملک | ایران |
انتظامیہ | آستان قدس رضوی |
سربراہی | امام: احمد ماروی |
ویب سائٹ | www |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | عباسی فن تعمیر |
تاریخ تاسیس | 818 |
تفصیلات | |
گنجائش | 500,000 |
مینار | 8 |
مینار کی بلندی | 41 میٹر (135 فٹ) |
Site area | 598,657 مربع میٹر |
امام رضا عہ شیعہ مسلک کے ماننے والوں اور تمام مسلمانوں کے لیے نہائت اہم اسلامی شخصیت ہیں۔ وہ آٹھویں امام ہیں، ان کو 818 میں المامون عباسی بادشاہ کے حکم پر شہید کرنے کے بعد یہاں دفن کر دیا گیا۔ بعد ازاں شیعہ و سنی مسلمنوں نے ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے آناشروع کیا اور رفتہ رفتہ اس جگہ کا نام مشہد امام موسیٰ الرضا عہ مشہور ہو گیا اور دوردراز سے زائرین اپنی حاجت روائی اور دعاؤں کی قبولیابی کے لیے اس مقدس مقام کی طرف آنے لگے۔ 993 میں غزنوی بادشاہ سبکتگین کے حکم پر اس زیارت گاہ کوتاراج کیا گیا مگر اسی سبکتگین کے بیٹے محمود غزنوی کے حکم پر اس زیارت گاہ کو ازسر نو تعمیر کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس مزار کے گرداگرد دیگر بہت سے عمارات اور بازاروغیرہ تعمیرہونے ہو گئے۔
امام رضا[1] علیہ السلام کا مزار ایران کے مشہور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ہر سال لاکھوں ایرانی اور غیر ایرانی حاجی شاہ خراسان کی زیارت کے لیے مشہد میں داخل ہوتے ہیں۔ علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا مزار پوری تاریخ میں متعدد بار تبدیل اور ترقی یافتہ ہے۔ خراسان کے بادشاہ کی ویڈیو زیارت میں روکھ نیوز سائٹ کی آج کی ویڈیو رپورٹ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
امام رضا علیہ السلام کا حرم مقدسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.