مرزا غالب
ہندوستانی شاعر (1869-1797) / From Wikipedia, the free encyclopedia
نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسد اللہ خان غالب بہادر نظام جنگ (1797ء- 1869ء) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعروں میں ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ 19 ویں صدی غالب کی صدی ہے۔ جبکہ 18 ویں میر تقی میر کی تھی اور 20 ویں علامہ اقبال کی۔ غالب کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کا اصل کمال یہ ہے کہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کر دیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انھوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
![]() | اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ |
اجمالی معلومات مرزا غالب, معلومات شخصیت ...
مرزا غالب | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فارسی میں: Mirza Asadullah Baig Khan) ![]() |
پیدائش | 27 دسمبر 1797ء [1][2] ![]() کالا محل ، آگرہ ، ریاست بھرت پور ![]() |
وفات | 15 فروری 1869ء (72 سال)[1][2] ![]() غالب کی حویلی ، گلی قاسم جان ، پرانی دہلی ، دہلی ![]() |
رہائش | غالب کی حویلی گلی قاسم جان پرانی دہلی ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
زوجہ | امراؤ بیگم (18 اگست 1810–15 فروری 1869) ![]() |
والد | مرزا عبداللہ بیگ ![]() |
والدہ | عزت النساء بیگم ![]() |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | مولانا اسماعیل میرٹھی ، مرزا ہرگوپال تفتہ ، منشی شیونرائن اکبرآبادی ، مرزا خضر سلطان ، نواب ضیاء الدین احمد خان نیر رخشاں ، نواب مصطفیٰ خان شیفتہ ، الطاف حسین حالی ![]() |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، نثر نگار ، مورخ ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، اردو ، عربی ![]() |
مؤثر | مير تقی میر ، مرزا عبدالقادر بیدل ![]() |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں