مردوں کا ہاکی عالمی کپ 2014ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہاکی عالمی کپ 2014ء مردوں کا ایک بین الاقوامی فیلڈ ہاکی کا ٹورنامنٹ تھا، جو ہاکی عالمی کپ کا 13واں ایڈیشن تھا۔ یہ ٹورنامنٹ 31 مئی تا 15 جون، 2014ء تک کیوسیرا اسٹیڈیم، ہیگ، نیدرلینڈز میں کھیلا گیا۔[1] 1973ء اور 1998ء کے عالمی کپوں کے بعد نیدر لینڈز نے تیسری بار عالمی کپ کی میزبانی کی۔
اجمالی معلومات ٹورنامنٹ کی تفصیلات, میزبان ملک ...
باضابطہ لوگو | |||
ٹورنامنٹ کی تفصیلات | |||
---|---|---|---|
میزبان ملک | نیدر لینڈز | ||
شہر | ہیگ | ||
تاریخ | 31 مئی تا 15 جون، 2014ء | ||
ٹیمیں | 12 (5 کنفیڈریشن سے) | ||
مقام | کیوسیرا اسٹیڈیم گرین فیلڈز اسٹیڈیم | ||
تین بہترین ٹیمیں | |||
چیمپئن | آسٹریلیا (3 بار) | ||
دوسرا مقام | نیدرلینڈز | ||
تیسرا مقام | ارجنٹائن | ||
ٹورنامنٹ کے اعداد و شمار | |||
میچ کھیلے | 38 | ||
گول کیے | 162 (4.26 فی میچ) | ||
ٹاپ اسکورر | گونزلو پیلاٹ (10 گول) | ||
بہترین کھلاڑی | مارک نولیس | ||
|
بند کریں
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے فائنل مقابلے میں نیدر لینڈز کو 6 - 1 سے شکست دے کر تیسری بار عالمی کپ اپنے نام کیا۔[2] ارجنٹائن نے کانسی تغما کے مقابلے میں انگلستان کو 2 - 0 سے شکست دے کر عالمی کپ میں اپنا پہلا میڈل جیتا۔[3]