مرثالثہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
مرثالثہ، دراصل خلیات میں موجود دنا (DNA) میں پایا جانے والا ایک کیمیائی مرکب ہوتا ہے، اسے انگریزی میں Nucleotide (نیوکلیوٹائڈ) کہتے ہیں۔ اگر یوں کہا جائے کہ انھی مرثالثات سے ہی DNA بنتا ہے تو مناسب ہوگا یہ اصل میں دنا یا DNA کے مکثور سالمے کے چھوٹے چھوٹے بنیادی حصے ہوتے ہیں یا بالفاظ دیگر یہ مرثالثات کے سالمات اصل میں دنا کی بنیادی اکائیاں ہوتے ہیں کہ جیسے ایک دیوار، اینٹوں کی اکائیوں سے ملکر بنتی ہے اسی طرح دنا، مرثالثات کی اکائیوں سے ملکر بنتا ہے۔ ایک مرثالثہ، بذات خود تین چھوٹے سالمات سے ملکر بنا ہوتا ہے
- متغایرالحلقہ قاعدہ (heterocyclic base) --- (سامنے شکل میں سبز خانے میں)
- شکر --- (سامنے شکل میں سرخ خانے میں)
- فاسفیٹ گروہ --- (سامنے شکل میں نیلے خانے میں)
اجمالی معلومات
مرثالثہ (nucleotide) کی سالماتی ساخت۔ انتہائی دائیں جانب ، سالمے کا ایک فضا بھراؤ مثیل یعنی Space-filling model دکھایا گیا ہے۔ | |||
مرثالثہ کے سالمے کے تین ذیلی سالمات؛ (1) سبز رنگ کے خانے میں متغایرالحلقہ قاعدہ ، (2) سرخ رنگ میں شکر اور (3) نیلے رنگ میں فاسفیٹ گروہ کو دکھایا گیا ہے۔ | |||
|
بند کریں