مدرسۃ الاصلاح
ایک ہندوستانی علمی ادارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
مدرسۃ الاصلاح بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے علاقے سرائے میر میں قائم اسلامی تعلیم کا ایک ادارہ ہے۔ یہ ادارہ روایتی اسلامی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشرقی اور اسلامی علوم کا ایک مشہور مرکز بھی ہے۔ اس کا آغاز مولانا محمد شفیع نے سن 1908 میں کیا۔ اس مدرسے نے ابتدا ہی سے قرآن مجید کو اپنی تعلیم و تربیت کا مرکز و محور قرار دیا اور تمام علوم کو قرآن مجید کی روشنی میں پڑھنے اور پڑھانے کا آغاز کیا
قیام | 1908؛ 116 برس قبل (1908) |
---|---|
بانی | مولانا محمد شفیع |
نامور مورخ ، ماہر تعلیم اور ممتاز عالم دین علامہ شبلی نعمانی اس کے سرپرست تھے جبکہ مشہور قرآنی اسکالر ،مفسر قرآن اور کلاسیکی عربی ادب کے ماہر علامہ حمید الدین فراہی نے مدرسۃ الإصلاح کا نصاب تیار کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مدرسۃ الإصلاح قرآنی علوم کا ایک مشہور مرکز بن گیا اور اس کے فارغین نے ملک و بیرون ملک مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں اپنی ایک شناخت قائم کی۔مدرسۃ الإصلاح کے فضلاء نے متعدد اسلامی وانسانی علوم میں اپنی اعلی لیاقت سے گرانقدر اضافے کیے