From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد یوسف لدھیانویؒ (1932ء تا 2000ء) ایک عالم، احراری رہنما، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر اور ایک عظیم مذہبی اسکالر تھے- آپ عیسیٰ پور، لدھیانہ مشرقی پنجاب ، ہندوستان میں1932 میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد آپ پاکستان منتقل ہو گئے۔ آپ کو 18 مئی سنہ2000 میں کراچی میں اپنے دفتر جاتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔ آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی- شہید اسلام نے بہت سے باطل فرقوں کا تعاقب کیا اور ان کی سرکوبی کے لیے اپنی زبان اور قلم کا استعمال کیا-آپ 100 سے زائد کتب کے مصنف بھی تھے-
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
محمد یوسف لدھیانوی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1932ء لدھیانہ | ||||||
وفات | 18 مئی 2000ء (67–68 سال) کراچی | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | پاکستان برطانوی ہند | ||||||
مناصب | |||||||
صدر (2 ) | |||||||
در | اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ | ||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
تلمیذ خاص | منیر احمد اخون ، مفتی عبدالوہاب | ||||||
پیشہ | عالم ، مصنف ، محدث | ||||||
ملازمت | جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن | ||||||
تحریک | عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت | ||||||
درستی - ترمیم |
آپ مولانا یوسف بنوریؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، آپ ایک انتہائی قابل احترام عالم اور شفیق استاد کا درجہ رکھتے تھے اور آپ ایک عرصے تک دار العلوم بنوری ٹاؤن کراچی میں دینی تعلیم و تدریس سے وابستہ رہے، آپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک روزنامہ جنگ سے بھی وابستہ رہے جہاں آپ کا مشہور سوال و جواب کا مضمون "آپ کے مسائل اور اُنکا حل"روزنامہ جنگ میں شائع ہوتا رہا، ان مضامین کے مجموعے بھی کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.