محمد میاں دیوبندی
بھارتی عالمِ دین (1903-1975) / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد میاں منصور انصاری سے مغالطہ نہ کھائیں۔
سید محمد میاں دیوبندی (4 اکتوبر 1903ء – 22 اکتوبر 1975ء) ہندوستان کے مشہور مؤرخ، سیاست داں، دانشور اور ماہر تعلیم تھے جنھوں نے تحریک آزادی ہند میں بھرپور حصہ لیا۔ نیز وہ جمعیۃ علمائے ہند کے ترجمان، حسین احمد مدنی کے افکار ونظریات کے حامل ونگہبان اور حفظ الرحمن سیوہاروی کے معتمد علیہ معاون و مددگار بھی تھے۔ محمد میاں کا اصل نام مظفر میاں تھا۔ ان کا تعلق دیوبند کے قدیم خاندان سادات رضویہ سے تھا جو دیوبند کے سادات خاندان میں سب سے بڑا سمجھا جاتا ہے۔ محمد میاں کے والد کا نام سید منظور محمد عرف اچھے میاں (م: 1944ء) اور والدہ کا نام اکرام النساء بنت سید ریاض احمد (م: 1951ء) تھا۔
اجمالی معلومات مؤرخ ملت، سید الملت، مولانا سید محمد میاں دیوبندی, لقب ...
مؤرخ ملت، سید الملت، مولانا سید محمد میاں دیوبندی | |
---|---|
لقب | مؤرخ ملت، سید الملت |
ذاتی | |
پیدائش | مظفر میاں 4 اکتوبر 1903(1903-10-04) |
وفات | 22 اکتوبر 1975(1975-10-22) (عمر 72 سال) |
مذہب | اسلام |
قومیت | بھارت |
دور حکومت | بھارت |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنفی |
تحریک | دیوبند |
بنیادی دلچسپی | تاریخ، اردو ادب، حدیث، سیاست |
قابل ذکر کام | جمعیت علمائے ہند کیا ہے؟، علمائے ہند کا شاندار ماضی، علمائے حق اور ان کے مجاہدانہ کارنامے، اَسیرانِ مالٹا |
مرتبہ | |
استاذ | انور شاہ کشمیری |
متاثر |
بند کریں