![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/ff/Muhammad_Abduh.jpg/640px-Muhammad_Abduh.jpg&w=640&q=50)
محمد عبدہ
انیسیویں صدی میں مصر کے نامور شہرت یافتہ مسلم فقیہ، محقق اور عالم دین / From Wikipedia, the free encyclopedia
علامہ شیخ محمد عبدُہ (پیدائش: 1849ء — وفات: 11 جولائی 1905ء) مصری مسلم عالم، محقق، فقیہ، مفتی اعظم ، مصلح، مصنف و مؤلف تھے۔ انھیں شیخ جمال الدین افغانی سے تلمذ حاصل تھا۔ انھیں مصر کا تاریخ ساز اور اصلاح کا داعی اور عظیم شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں وہ فکر اِسلامی کے ارتقا میں مصر کے اندر بہترین کردار اداء کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ماہر تعلیم کے طور پر اور مختلف ادیان کے ایک بڑے عالم کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اُن کے اِسلامی فکری کردار کے سب معترف ہیں اور جو اُن کی مخالفت کرتے ہیں‘ اُن کے بقول وہ مغرب کے ساتھ مصالحت کرنے اور نرم رویہ رکھنے میں بہت آگے تک چلے گئے تھے۔ مسلم مسائل کے لیے اور اتحاد اُمت مسلمہ کے لیے وہ اپنی فکری کوشش کے اعتبار سے امام غزالی کی مطابقت میں تھے۔ اُن کی زندگی کا ایک بڑا حصہ مصر، عثمانی سلطنت کے مقبوضات (بالخصوص لبنان) اور فرانس میں گذرا۔
محمد عبدہ | |
---|---|
(عربی میں: محمد عبده) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1849ء [1][2][3][4][5][6][7] ![]() شبرا خیت ، محافظہ بحیرہ ، ایالت مصر ، سلطنت عثمانیہ ![]() |
وفات | 11 جولائی 1905ء (55–56 سال)[8][9][2][7] ![]() اسکندریہ ![]() |
وجہ وفات | سرطان گردہ ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ الازہر ![]() |
استاذ | جمال الدین افغانی ![]() |
تلمیذ خاص | محمد رشید رضا ![]() |
پیشہ | مفسرِ قانون ، الٰہیات دان ، منصف ، عوامی صحافی ، سیاست دان ، وکیل ، مصنف ، فلسفی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ![]() |
شعبۂ عمل | فقہ ، سیاست ![]() |
ملازمت | جامعہ الازہر ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |