From Wikipedia, the free encyclopedia
ایڈمرل محمد شریف ( 2020)پاک بحریہ کے ساتویں سربراہ تھے۔
محمد شریف | |
---|---|
مناصب | |
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی [1] | |
برسر عہدہ 22 جنوری 1977 – 13 اپریل 1980 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جولائی 1920ء گجرات ، برطانوی پنجاب |
وفات | 27 اپریل 2020ء (100 سال) اسلام آباد |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | برطانوی شاہی بحری کالج راسٹریہ انڈین ملٹری کالج نیول وار کالج |
پیشہ | مصنف |
عسکری خدمات | |
شاخ | پاک بحریہ |
عہدہ | امیر البحر |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
درستی - ترمیم |
پاک بحریہ کے ساتویں سربراہ ایڈمرل محمد شریف یکم جولائی 1920ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں بسوہا میں پیدا ہوئے تھے۔
انھوں نے 1938ء میں رائل انڈین نیوی میں شمولیت اختیار کی اور دوسری عالمی جنگ میں مختلف محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیااور آخرالذکر جنگ میں ہلال جرات کا اعزاز حاصل کیا۔ 9مارچ 1975ء کووائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد کی ناگہانی موت کے بعد وہ 23 مارچ 1975ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 21 مارچ 1979ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ [2]آپ جنوری 1977ء سے 13 اپریل 1980ء تک جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
ایڈمرل محمد شریف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی مبینہ تیس سالہ پابندی کا احترام کرنے کے بعد اپنی تصنیف ’’ایڈمرل کی ڈائری‘‘"The Admiral's Diary" شائع کی۔ اس کتاب میں ایڈمرل محمد شریف نے مشرقی پاکستان میں جنگ اور سیاسی انحطاط کے حوالے سے بہت سے گمشدہ ابواب سے پردہ اُٹھایا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.