ریاضی دان اعظم ایرانی From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد اللہ بن محمد بن موسیٰ خوارزمی نے عالمگیر شہرت پائی۔
محمد ابن موسیٰ الخوارزمی | |
---|---|
(عربی میں: أبو عبد الله محمد بن موسى الخوارزمي) | |
سوویت اتحاد سے 6 ستمبر 1983 کو الخوارزمی کے اعزاز میں ان کی 1200 ویں سالگرہ (اندازہً) پر جاری ہونے والا ایک ڈاک ٹکٹ۔ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: محمد بن موسى الخوارزمي) |
پیدائش | 780ء خوارزم [1] |
وفات | 850ء بغداد [2][3] |
رہائش | بغداد |
نسل | ایرانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، جغرافیہ دان ، فلسفی ، مترجم ، مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی [4] |
شعبۂ عمل | فلکیات ، ریاضی ، الجبرا ، ہندی اعداد ، حساب ، مثلثیات ، جغرافیہ ، زمینیات |
ملازمت | بیت الحکمت |
وجہ شہرت | ریاضی کے کارہائے نمایاں |
کارہائے نمایاں | الكتاب المختصر في حساب الجبر والمقابلۃ |
درستی - ترمیم |
ان کا نام ’’عبد اللہ بن محمد بن موسیٰ خوارزمی‘‘ ہے، خوارزم سے تعلق رکھتے تھے، کچھ مورخین نے ان کی پیدائش کاسنہ 780ء لکھا ہے۔، تاہم وہ المامون کے زمانے میں تھے، بغداد میں رہے۔
خوارزمی کی وجہ شہرت ان سے زیادہ ان کے آثار ہیں اور ریاضی اور فلکیات میں شہرت پاکر ابھرے، خلیفہ المامون سے منسلک ہوئے جنھوں نے ان کا خوب اکرام کیا، “بیت الحکمہ” سے بھی منسلک ہوئے اور معتبر سائنسدانوں اور علما میں شمار ہوئے، انھوں نے ریاضی ایجاد کی
ان کی وفات 232ھ کے بعد کے کسی سال میں ہوئی۔ آپ کی وفات 850ء میں ہوئی۔
انھوں نے بہت ساری اہم تصانیف چھوڑیں جن میں کچھ اہم یہ ہیں :
وہ نہ صرف عرب کے نمایاں سائنسدانوں میں شامل ہیں بلکہ دنیا میں سائنس کا ایک اہم نام ہیں، انھوں نے نہ صرف جدید جبر کی بنیاد رکھی، بلکہ علمِ فلک میں بھی اہم دریافتیں کیں، ان کا زیچ علمِ فلک کے طالبین کے لیے ایک طویل عرصہ تک ریفرنس رہا، خلاصۂ کلام یہ ہے کہ ریاضیاتی علوم میں یورپ کبھی ترقی نہ کرپاتا اگر اس کے ریاضی دان خوارزمی سے نقل نہ کرتے، ان کے بغیر آج کے زمانے کی تہذیب، تمدن اور ترقی بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہوجاتی۔
الخوارزم (لاطینی میں جو "الگورتہم" بنا) ان کے نام سے ماخوذ ہے۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.