From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد بن جعفر بن ابی طالب صحابی رسول تھے۔ حضرت جعفر طیار ؓ کے بیٹے تھے۔
محمد بن جعفر بن ابی طالب | |
---|---|
(عربی میں: محمد بن جعفر بن أبي طالب) | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | ایتھوپیا |
زوجہ | ام کلثوم بنت علی |
والد | جعفر ابن ابی طالب |
والدہ | اسماء بنت عمیس |
بہن/بھائی | |
درستی - ترمیم |
محمد نام، محمد اکبر شہرت تھی، محمد رسول اللہ ﷺ کے چچیرے بھائی حضرت جعفرؓ طیار کے بیٹے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، محمد بن جعفر بن ابی طالب بن عبدالمطلب ابن ہاشم بن عبد مناف قرشی ہاشمی طلبی، ماں کا نام اسماء تھا۔ ننہالی شجرہ یہ ہے، اسماء بنت عمیس بن معبد بن تمیم بن مالک بن قحافہ بن عامر بن ربیعہ بن معاویہ بن زید بن مالک بن نسر۔
محمد کے والد حضرت جعفرؓ مہاجرین کے اس زمرۂ اول میں ہیں جنھوں نے مشرکین مکہ کے جور و ستم سے تنگ آ کر سب سے پہلے وطن چھوڑا اور مع بال بچوں کے حبشہ کی غریب الوطنی اختیار کی، محمد اسی غربت کدے میں پیدا ہوئے، دوسرے سال وہاں ارض حبشہ میں پیدا ہوئے۔ 7ھ میں خیبر کے زمانہ میں جعفر حبشہ سے مدینہ آئے، اس وقت محمد کی عمر، چھ برس کی تھی، عبد اللہ بن زبیر بھی انھی کے ہم وصف (یہ مدنی مہاجرین کے پہلے بچے ہیں)۔
آنحضرت ﷺ نے ان کمسن صحابیوں سے مسکرا کر بیعت لی۔[1]
حبشہ کی واپس کے کچھ ہی دنوں بعد حضرت جعفرؓ نے غزوۂ موتہ میں جان بحق پیا، آنحضرتﷺ کو سخت قلق ہوا اور محمد کی صغر سنی اور یتیمی کی وجہ سے ان پر غیر معمولی شفقت فرمانے لگے، اسی زمانہ میں فرمایا کہ محمد خلقاً اور خلقا اپنے دادا سے مشابہ ہیں اور ان کا ہاتھ پکڑ کے دعا کی اور فرمایا میں دنیا اور آخرت دونوں میں آلِ جعفر کا ولی ہوں۔[2] آنحضرت ﷺ ہر طرح سے یتیم محمد کی ولدہی فرماتے تھے، ایک مرتبہ یہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، آنحضرتﷺ ادھر سے گذرے تو ان کو اٹھا کر اپنے ساتھ سواری پر بٹھا لیا، [3] اسی شفقت کے ساتھ محمد بن جعفر رسول اللہ ﷺ کے دامن عاطفت میں پرورش پاتے رہے، ان کا نواں سال تھا کہ شفیق بابا کا سایۂ شفقت سر سے اٹھ گیا۔
خلفائے ثلثہ کے زمانہ میں محمد کمسن تو نہ تھے، مگر کہیں نظر نہیں آتے، یہ ہاشمی، جنگجو اور مجاہد اسلام جنگ صفین میں اپنے دوسرے اہل خاندان کے ساتھ اپنے چچا، خلیفۃ المسلمین امیر المؤمنین حضرت علیؓ کے ساتھ تھے اور ان کی حمایت میں شامی باغی فوج سے لڑے۔[4]
صفین میں ان کے مد مقابل معزول گورنر شام معاویہ کا فوجی عبيد اللہ بن عُمَر بن الخطاب آیا تو دونوں نے ایک دوسرے کو قتل کر دیا۔[5][6] ان کو محمد اکبر کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کے ایک اور بھائی کا نام بھی محمد تھا جن کو محمد اصغر کہا جاتا تھا جو کربلا میں شہید ہوئے تھے۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.