![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/f9/Asaf_Jah_VI.jpg/640px-Asaf_Jah_VI.jpg&w=640&q=50)
محبوب علی خان
From Wikipedia, the free encyclopedia
میر محبوب علی خان (انگریزی: Mahboob Ali Khan) 1866ء میں پیدا ہوئے۔۔انھیں 1869ء میں مکمل اختیارات کے ساتھ قلمرو آصفی کا حضور نظام تسلیم کر لیا گیا۔حیدرآباد میں سرکاری زبان انھیں کے دور 1884 ء میں فارسی سے اردو کر دی گئی۔اردو کے بہترین شاعر تھے لیکن فارسی ، عربی اور انگریزی پر بھی عبور کھتے تھے۔فرہنگ آصفیہ ان ہی کی سرپرستی کا نتیجہ تھا۔۔مولوی عبد الحق مصنف تفسیر حقانی،قدر بلگرامی،مولانا شبلی، الطاف حسین حالی،پنڈت رتن ناتھ سرشار، مولانا عبد الحلیم شرر جیسے ان گنت ارباب علم نے ان کی سرپرستی میں ساری زندگی کسب معاش سے بے نیاز ہو کرآرام سے گزار دی۔داغ دہلوی کا سرکار آصفیہ سے پندرہ سو روپیہ وظیفہ مقرر تھا۔ان کی علمی سرپرستی کی وجہ سے انھیں شاہ العلوم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔[1]
اجمالی معلومات محبوب علی خان, معلومات شخصیت ...
محبوب علی خان | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اگست 1866ء ![]() ریاست حیدرآباد ![]() |
وفات | 29 اگست 1911ء (45 سال) ![]() ریاست حیدرآباد ![]() |
مدفن | مکہ مسجد ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
اولاد | نواب میر عثمان علی خان ![]() |
والد | افضال الدولہ ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاہی حکمران ![]() |
اعزازات | |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں