وسطی مالی میں فولانی چرواہوں پر حملے From Wikipedia, the free encyclopedia
23 مارچ 2019ء بروز ہفتہ وسطی مالی میں ڈوگن شکاری قبیلے نے حملہ کر کے 160 فولانی چرواہوں کو قتل کر دیا۔[3] حکومتِ مالی کا ملک میں اسلامی دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے بعد تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ حملے دو گاؤں اوگوساگو اور ویلنگارا میں کیے گئے۔[4]
مالی میں حملے، 2019ء | |
---|---|
بسلسلہ ڈوگن اور فولانی قبائل کے درمیان میں جاری مخاصمت | |
ایک مالی آبادی (2008) | |
نقشہ مالی، علاقہ موپٹی (نمایاں) | |
مقام | اوگوساگو اور ویلنگارا، علاقہ موپٹی، مالی |
تاریخ | 23 مارچ 2019ء |
نشانہ | فولانی گاؤں والے |
حملے کی قسم | قتل عام، نسلی خاتمہ، آتش زنی |
ہلاکتیں | 160[1][2] |
مرتکبین | ڈوزو ڈوگن شکاری ملیشیا |
مقصد | جو گاؤں والے دہشت گردی کی حمایت کرتے تھے ان کا خاتمہ |
فولانی چرواہوں کا دوسرے گروہوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کے لیے زمین اور پانی کے حصول کے لیے تنازعے اور مقابلے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تنازعے آب و ہوا کی تبدیلی، زمینی بوسیدگی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے برپا ہوئے۔[5] اگرچہ فولانیوں کا صرف ایک محدود طبقہ ان اسلام ٹھونس گروپوں کا حامی ہے لیکن اس پروپیگنڈہ نے سارے طبقات کو ان فسادی گروہوں کے ساتھ بڑی کامیابی سے منسلک کر دیا ہے اور اس متاثرہ حلقے کو مزید پھیلا رہا ہے۔[5]
مسلح افراد نے ہفتے کے دن صبح کے وقت حملے سے قبل فولائی اکثریتی گاؤں اوگوساگو اور ویلنگارا کا محاصرہ کیا، ڈوگن شکاریوں نے گاؤں میں فولانی نسلی برادری کو نشانہ بنایا۔[6] حملہ آوروں نے فولانی گاؤں باسیوں پر الزام لگایا گیا کہ ان کے جہادیوں سے تعلقات ہیں اور انھوں نے القاعدہ کا ساتھ دے کر ایک ہفتہ قبل مالی ملٹری بیس پر حملہ کر کے 23 مالی فوجی جوان ہلاک کر دیے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گاؤں والوں کو آتشیں ہتھیار اور ماچس سے نشانہ بنایا گیا، گاؤں کے تمام جھونپڑے بھی جلائے گئے، یہ آگ چھونپڑوں کے قریبی چراگاہ میں لگائی گئی اور اسی وجہ سے آگ پھیلی۔[7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.