لودھی باغ (ہندی: लोधी बाग़, نگریزی: Lodi Gardens) نئی دہلی، بھارت میں ایک باغ ہے۔ یہ 90 ایکڑ (360،000 مربع میٹر) [1] میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں مقبرہ محمد شاہ، مقبرہ سکندر لودھی، شیشہ گنبد اور بڑا گنبد موجود ہیں۔ برطانوی عہد میں اس باغ کا نام لیڈی ولنگٹن پارک تھا۔ باغ کے وسط میں لودھی خاندان کے مقبرے، فوارے، تالاب، پھول اور جوگنگ ٹریک بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ ایک گاؤں ہوا کرتاتھا جس کے اردگرد پندرہویں اور سولہویں صدی کے سید اور لودھی خاندانوں کی یادگاریں تھیں۔ انگریزوں نے 1936 میں اس کو دوبارہ آباد کیا۔ یہاں قومی بونجائی پارک بھی ہے، جس میں بونجائی کا اچھا ذخیرہ موجود ہے۔ اس میں بوٹینیکل گارڈن بھی ہے، جہاں درختوں کی مختلف قسمیں ہیں۔ اس میں روز گارڈن اور گرین ہاؤس بھی ہیں۔ کئی طرح کے پرندے یہاں سال بھر دیکھے جا سکتے ہیں۔ [2]
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.