سری لنکا کی پروفیشنل ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ From Wikipedia, the free encyclopedia
لنکا پریمیئر لیگ (مختصراً ایل پی ایل؛ (سنہالی: ලංකා ප්රිමියර් ලීග්) , (تمل: லங்கா பிரீமியர் லீக்)) سری لنکا میں ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ایک پیشہ ور کرکٹ لیگ ہے جو 2020ء سے سری لنکا کے شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے درمیان ہر سال کھیلی جاتی ہے۔[1][2] لیگ کی بنیاد سری لنکا کرکٹ (SLC) نے 2018ء میں رکھی تھی۔[3] اگست 2020ء میں ایس ایل سی کے نائب صدر روین وکرمارتنے کو باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔[4]
ممالک | سری لنکا |
---|---|
منتطم | سری لنکا کرکٹ |
فارمیٹ | ٹوئنٹی 20 |
پہلی بار | 2020 |
تازہ ترین | 2022 |
اگلی بار | 2023 |
فارمیٹ | راؤنڈ روبن اور پلے آف |
ٹیموں کی تعداد | 5 |
موجودہ فاتح | جافنا کنگز (تیسرا ٹائٹل) |
زیادہ کامیاب | جافنا کنگز (3 مرتبہ) |
زیادہ رن | اوشکا فرنانڈو (926) |
زیادہ ووکٹیں | ونیندو ہسرنگا (38) |
ٹی وی | براڈکاسٹرز کی فہرست |
ویب سائٹ | lplt20sl |
ٹورنامنٹ | |
---|---|
|
دراصل پہلا سیزن 18 اگست سے 10 ستمبر 2018ء تک ہونا تھا[3][5][6] لیکن ایس ایل سی کے اندر انتظامی مسائل کی وجہ سے متعدد بار ملتوی کیا گیا۔[7][8][9] جون 2020 میں کورونا وائرس کے درمیان، ایس ایل سی نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ 28 اگست 2020 کو شروع ہوگا[10][11] جس میں 70 غیر ملکی کھلاڑی کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔[12] وبائی مرض کی پابندیوں کی وجہ سے کئی بار ری شیڈول کیے جانے کے بعد پہلا سیزن 26 نومبر 2020ء کو شروع ہوا۔
ٹیم | شہر | آغاز | مالک | کپتان | کوچ |
---|---|---|---|---|---|
کولمبو سٹارز | کولمبو، مغربی صوبہ | 2021 | سافٹ لاجک ہولڈنگز | اینجلو میتھیوز | روان کلپاگے |
دمبولا اورا | دامبولا، وسطی صوبہ | 2022 | ویرنجیت تھمبوگالا | دشن شانکا | مکی آرتھر |
گالے گلیڈی ایٹرز | گال، جنوبی صوبہ | 2020 | ندیم عمر | کشل مینڈس | معین خان |
جافنا کنگز | جافنا، شمالی صوبہ | 2021 | سبسکرن علیراجہ | تھیسارا پریرا | تھیلینا کینڈمبی |
کینڈی فالکنز | کینڈی، وسطی صوبہ | 2022 | پرویز خان | ونیندو ہسرنگا | پیال وجے ٹنگے |
لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والی پانچ ٹیموں میں سے صرف ایک ٹیم نے دو بار ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ جافنا سٹالینز لنکا پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کی چیمپئن بنی جس نے 2020 کے لنکا پریمیئر لیگ فائنل میں گالے گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے شکست دی۔[13][14][15] جافنا کنگز نے 2021ء کے لنکا پریمیئر لیگ فائنل میں گالے گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسرا ایل پی ایل ٹائٹل جیتا۔[16] جافنا کنگز نے تیسرے سیزن کے فائنل میں کولمبو سٹارز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل تیسرا ایل پی ایل ٹائٹل جیتا۔[17]
سیزن | فائنل | ٹیموں کی تعداد |
ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی | |||
---|---|---|---|---|---|---|
مقام | فاتح | نتیجہ | رنر اپ | |||
2020 | ماہندا راجا پاکسا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم، ہمبنتوٹ | جافنا کنگز 188/6 (20 اوور) |
جافنا سٹالینز 53 رنز سے جیت گئی۔ سکور کارڈ |
گالے گلیڈی ایٹرز 135/9 (20 اوور) |
5 | ونیندو ہسرنگا (جافنا سٹالینز) |
2021 | جافنا کنگز 201/3 (20 اوور) |
جافنا کنگز 23 رنز سے جیت گئی۔ سکور کارڈ |
گالے گلیڈی ایٹرز 178/9 (20 اوور) |
اوشکا فرنانڈو (جافنا کنگز) | ||
2022 | آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو | جافنا کنگز 164/8 (19.2 اوور) |
جافنا کنگز 2 وکٹوں سے جیت گئی۔ سکور کارڈ |
کولمبو سٹارز 163/5 (20 اوور) |
سدیرا سماراوکراما (جافنا کنگز) |
سیزن (ٹیموں کی تعداد) |
2020 (5) |
2021 (5) |
2022 (5) |
---|---|---|---|
کولمبو سٹارز | SF | 4th | RU |
دمبولا اورا | SF | 3rd | 5th |
گالے گلیڈی ایٹرز | RU | RU | 4th |
جافنا کنگز | C | C | C |
کینڈی فالکنز | 5th | 5th | 3rd |
علاقہ | سال | چینل اور لائیو سٹریمنگ |
---|---|---|
سری لنکا | 2022 | ڈیرانہ ٹی وی/سونی ٹیلی ویژن نیٹ ورک/ٹین سپورٹس |
جنوبی ایشیا:- | 2022 | سونی ٹی وی/ٹین کرکٹ |
مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ | 2022 | اتصالات |
شمالی امریکا:- | 2022 | ولو ٹی وی |
2022 | پریمئر سپورٹس | |
کیریبین | 2022 | سپورٹس میکس |
2022 | فاکس سپورٹس | |
|
2022 | ریکاسٹ ٹی وی |
ماخذ: نیوز وائر[18]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.