From Wikipedia, the free encyclopedia
قومی شاہراہ 10 پاکستان کی دو اہم بندرگاہوں کراچی اور گوادر کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ اسے عام طور پر مکران کوسٹل ہائی وے یا مکران ساحلی شاہراہ یا مکران ساہلی سڑک کہا جاتا ہے۔
جدید شاہراہ کی تعمیر سے قبل کراچی اور گوادر ایک کچے راستے کے ذریعے منسلک تھے اور گوادر تک پہنچنے میں متعدد دن لگ جاتے تھے۔ اس جدید اور خوبصورت شاہراہ کی تعمیر سے دنوں کا سفر محض چند گھنٹوں کا سفر بن چکا ہے۔ یہ شاہراہ بلوچستان میں ذرائع نقل و حمل اور شاہراہوں کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ تھی، جس میں گوادر میں بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔
دو رویہ یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہو کر اورماڑہ اور پسنی سے ہوتی ہوئی گوادر پہنچتی ہے۔
یہ پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس کے ایک جانب بلوچستان کے صحرائی و پہاڑی علاقے ہیں اور ایک جانب بحیرہ عرب کا نیلگوں پانی ٹھاٹھیں مارتا ہے۔
اس شاہراہ پر تعمیراتی کام کا آغاز 2001ء میں ہوا اور محض دو سال کے عرصے میں مقتدرہ قومی شاہراہ نے اسے مکمل کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.