![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/cf/AgraFort.jpg/640px-AgraFort.jpg&w=640&q=50)
قلعہ آگرہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
آگرہ قلعہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جانے والا ایک مقام ہے۔ قلعہ آگرہ بھارت کے اتر پردیش صوبہ کے آگرہ شہر میں واقع ہے۔ مغل بادشاہ ہمایوں کی تاج پوشی اسی قلعے میں ہوئی تھی۔ مغل بادشاہ اکبر نے 1565ء سے اس کی تزئین و آرائش کی اور موجودہ ڈھانچہ 1573ء میں مکمل ہوا۔ یہ 1638ء تک مغل خاندان کے حکمرانوں کی مرکزی رہائش گاہ رہی، اس کے بعد دار الحکومت کو آگرہ سے دہلی منتقل کر دیا گیا۔ اسے "لال قلعہ" یا "قلعہ اکبری" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ [1] انگریزوں کے قبضے سے پہلے، اس پر قبضہ کرنے والے آخری ہندوستانی حکمران مرہٹے تھے۔ 1983ء میں آگرہ کے قلعے کو مغل خاندان کے دور میں اس کی اہمیت کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر لکھا گیا تھا۔ [2] یہ تاج محل کے شمال مغرب میں تقریباً 2.5 کلومیٹر (1.6 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بھارت میں مغل دور کا سب سے اہم قلعہ رہا ہے۔ بھارت کے مغل بادشاہ بابر، همایوں، اکبر، جہانگیر، شاہجہاں اور اورنگزیب یہاں رہائش پزیر رہے اور یہیں سے پورے بھارت پر حکومت کیا کرتے تھے۔ یہاں ریاست کا سب سے زیادہ خزانہ، اثاثہ اور ٹكسال تھی۔ یہاں غیر ملکی سفیر، مسافر اور اعلیٰ حکام کی آمدورفت جاری رہتی تھی جنھوں نے بھارت کی تاریخ رقم کی۔
UNESCO World Heritage Site | |
---|---|
![]() | |
اہلیت | ثقافتی: iii |
حوالہ | 251 |
کندہ کاری | 1983 (ساتواں دور) |