فیس بک
سوشل میڈیا نیٹ ورک / From Wikipedia, the free encyclopedia
فیس بک (انگریزی: Facebook) مینلو پارک، کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطہ کی کمپنی ہے۔ اس کی ویب گاہ کو 4 فروری 2004ء کو مارک زکربرگ نے اپنے ہارورڈ يونيورسٹي کے ساتھیوں اور ہمنشینوں ادوارڈو سورین، اینڈریو میکولم، دوسٹن ماسکوفٹ اور کرس ہیوزس کے ساتھ مل کر لانچ کیا۔
اسکرین شاٹ فیس بک کےصفحہ اول اردو کا سکرین شاٹ | |
سائٹ کی قسم | سماجی جالکاری خدمت |
---|---|
دستیاب | 112 سے زائد |
مالک | میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ |
بانی | مارک ذكربرگ، ڈسٹن موسکوویتز، ہیوگز کریس |
آمدنی | اشتہاری |
ویب سائٹ | |
اندراج | لازمی |
صارفین | 2.94 بلین ماہانہ فعال صارفین (بمطابق 31 مارچ 2022ء (2022ء-03-31)[update])[1] |
آغاز | فروری 4، 2004؛ 20 سال قبل (2004-02-04) |
موجودہ حیثیت | فعال |
اس کے بانیوں نے بنیادی طور پر اس کو ہارورڈ کے طالب علموں تک محدود رکھا تھا بعد میں بوسٹن کے علاقہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے، آوی لیگ اسکول اور سٹینڈفورڈ یونیورسٹی تک پھیلا دیا گیا۔ فیس بک نے تدریجی طور پر طالبعلموں اوریونیورسیٹیوں کے لیے مدد فراہم کی اور اور آخر میں ہائی اسکول کے طالبعلموں کے لیے بھی اپنے نیٹورک کو وسیع کیا۔ سنہ 2006ء کے بعد سے 13 سال کی عمر کا کوئی بھی شخص فیس بک کا رجسٹرڈ صارف بن سکتا ہے۔ حالانکہ عوامی قانون کے مد نظر ابھی بھی بہت سارے علاقوں میں کچھ پابندیاں ہیں۔ فیس بک کا نام دراصل (face book) سے لیا گیا ہے۔ face book ایک ڈائریکئری کا نام ہے جو امریکی یونیورسٹی کے طالبعلموں کو دی جاتی ہے۔ فیس بک کے شیئر کی ابتدائی پیش کش ( IPO-Initial Public Offering) سنہ2012ء میں شروع ہوئی اور اس کی مالیت 104 ملین امریکی ڈالر آنکی گئی۔ اس وقت تک کی نو فہرست یافتی کمپنی میں سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی تھی۔ تین ماہ بعد اس نے اپنا اسٹاک عوام کو فروخت کرنا شروع کیا۔ فیس بک اپنی زیادہ تر آمدنی اشتہارات سے بناتا ہے جو اس کے صفحہ پر ظاہر ہوتے ہیں۔
فیس بک تک بہت سارے انٹرنیٹ شدہ آلات سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جیسے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور سمارٹ فون وغیرہ۔ کھاتہ بنانے کے بعد صارف اپنی مرضی کے مطابق اپنا پروفائل بناسکتے ہیں جس میں نام، پیشہ اور اسکول وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایک صارف دوسرے صارف سے بطور دوست تعلق قائم کر سکتا ہے۔ تبادلہ خیال کر سکتا ہے، اپنا مزاج (status) اپڈیٹ کرسکتا ہے، ویڈیو اور ربط مشترک کر سکتا ہے، بہت سارے سافٹ ویئر اور اطلاقیے استعمال کر سکتا ہے، گیم کھیل سکتا ہے اور دوسرے صارفیں کے سرگرمیوں کی اطلاعات موصول کر سکتا ہے۔ ان سب کے علاوہ صارف اپنی پسند اور دلچسپی کی بنیاد پر گروپ میں شامل ہو سکتا ہے جو افراد، اسکول، کام کی جگہ، دلچسپیاں اور دوسرے موضوعات پر منقسم ہیں۔ صارف اپنے دوستوں کی فہرست کی بھی درجہ بندی کر سکتاہے جیسے ساتھ کام کرنے والے دوست، اسکول کے دوست، آبائی وطن کے دوست اور قریبی دوست۔ صارف کسی ناخوشگوار شخص کو بلاک کرنے کے لیے رپورٹ بھی کر سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کسی مراسلہ کے متعلق اپنی رائے دے سکتا ہے اور عریانیت، تشدد، جعلی وغیرہ ہونے کی بنا پر بلاک کروا سکتا ہے۔
بمطابق جنوری 2018[update] فیس بک پرماہانہ 2٫2 بلین سے زیادہ فعال صارف ہیں۔ اس کی شہرت نے صارف کی رازداری اور اس پر نفسیاتی اثر کی وجہ سے ہونے والے اہم جانچ پڑتال کی بنا پر بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج کی توجہ کھیچی ہے۔ حالیہ برسوں میں کمپنی نے جھوٹی خبریں، نفرت انگیز تقریر اور تشدد جیسے معاملات کی وجہ سے شدید دباو برداشت کیا ہے۔ حالانکہ کمپنی سب کا مقابلہ کررہی ہے اور تمام کمیوں کو دور کرنے تئیں کوشاں ہے۔