مسیحی، وہ شخص جو ابراہیمی، توحیدی اور یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر مبنی مذہب کی پیروی کرتا ہے۔ لفظ "مسیحی" یسوع کے مکمل نام یسوع مسیح کے "مسیح" سے ماخوذ ہے اور یہ مسیح + ی کا مرکب ہے۔ مسیحیوں کو اہلِ اسلام یسوع کے اسلامی نام عیسیٰ کی نسبت "عیسائی"کہتے ہیں۔ حالانکہ عیسی علیہ السلام پر ہر ایمان رکھنے والا ہر انسان عیسائی کہلانا چاہیے ۔ مگر مسیحی خود کو عیسائی کہلانا معیوب سمجھتے ہیں۔ مسیحی یسوع کو تثلیت کا ایک لازمی جز قرار دیتے ہیں اور مسیحیت میں ان کی تعظیم خدا کے روحانی بیٹے کے طور پر کی جاتی ہے اور مسیحیت میں یسوع کو خدائی درجہ حاصل ہے۔ کاتھولک مسیحی اور راسخ العقیدہ مسیحی دونوں کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے بیٹے ہیں۔
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.