From Wikipedia, the free encyclopedia
عون بن جعفر (عربی: عون بن جعفر بن أبي طالب) عظیم صحابی تھے۔ شہدائے کربلا میں سے تھے۔ جعفر طیار کے بیٹے تھے اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ دار تھے۔[1][2]
Awn ibn Jafar | |
---|---|
عون إبن جعفر | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | حبشہ |
مقام وفات | مدینہ |
زوجہ | ام کلثوم بنت علی |
والد | جعفر بن ابو طالب |
والدہ | اسماء بنت عمیس |
بہن/بھائی | |
خاندان | بنو ہاشم |
درستی - ترمیم |
عون بن جعفر طیار کی کنیت ابو القاسم ہے حضرت جعفر ابن ابی طالب کے بیٹے ہیں۔ اگرچہ سنہ ولادت واضح بیان نہیں ہوا لیکن چونکہ واقعہ کربلا میں 54 یا 57 سال کے تھے لہذا امکان ہے کہ 4ھ یا 7ھ کو حبشہ میں ولادت ہوئی ہو گی۔
یعقوبی کے نقل کے مطابق حضرت رسول اکرمؐ نے جنگ موتہ میں حضرت جعفر طیار کی شہادت کے بعد سال ہشتم ہجری میں عون بن جعفر اوران کے بھائی عبداللہ و محمد کواپنی گود میں بٹھایا اورپیارکرتے رہے۔ [3] ایک روایت کے مطابق رسول اکرمؐ نے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کو بلایا اور نائی کو بلاکر کہا کہ ان بچوں کے سر کی اصلاح کرے اور پھر فرمایا:عون خلقت اور اخلاق میں میری شبیہ ہے۔ [4]
جناب عون کا شمار حضرت علی ؑ کے یار و انصار میں ہوتا ہے حضرت علی علیہ السلام کے ہمراہ جنگوں میں بھی شریک رہے حضرت ام کلثوم بنت علی (حضرت زینب صغری) کا عقد حضرت علی ؑ نے عون سے کیا تھا۔ [5]
حضرت علیؑ کی شہادت کے بعد ہمیشہ امام حسن و حسین علیہماالسلام کے ساتھ رہے یہاں تک کہ جب حضرت امام حسین علیہ السلام یزید بن معاویہ کے مظالم کی وجہ سے مدینہ سے روانہ ہوئے تو حضرت عون بھی اپنی زوجہ محترمہ (ام کلثوم) کے ہمراہ اپنے مولا کے ساتھ اس جہاد میں شریک رہے اور روز عاشور حضرت علی اکبرؑ کی شہادت کے بعد حضرت امام ؑکی اجازت سے وارد میدان ہوئے 30 سوار اور 18 پیادے واصل جہنم کیے۔ لیکن زید بن رقاد جہنمی نے آپ کے گھوڑے کو زخمی کر دیا جس کی وجہ سے آپ گھوڑے پر نہ سنبھل سکے پھر اس ملعون نے تلوار کا وار کر کے شہید کر دیا۔
ان کے رجز کو تاریخ نے یوں نقل کیا ہے:
ان تنکرونی فانا بن جعفر شہید صدق فی الجنان ازہر
یطیر فیہا بجناح اخضر کفی بہذٰا شرفاً فی المحشر[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.