عمر شریف (پاکستانی اداکار)
پاکستانی تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی اداکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد عمر (19 اپریل1955ء تا 2 اکتوبر 2021ء) ایک پاکستانی مشہور تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی کے اداکار تھے۔ ان کی بنیادی وجہ شہرت مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔ وہ عمر شریف کے نام سے مشہور ہیں۔ کیرئیر کا آغاز 1974ء میں 14 سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا۔1980ء میں پہلی بار انھوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ عمر شریف، ہندوستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔
اجمالی معلومات عمر شریف, معلومات شخصیت ...
عمر شریف | |
---|---|
عمر شریف | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | (1955-04-19) 19 اپریل 1955 (عمر 68 برس) لیاقت آباد, کراچی, پاکستان |
وفات | 2 اکتوبر 2021ء (61 سال) نورنبرگ |
شہریت | پاکستان |
زوجہ | شکیلہ قریشی(طلاق ), زرین غزل (2005ء تا حال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹی وی، سٹیج، فلم ڈائریکٹر، فلم سٹیج ڈراما اداکار، فلم سٹیج ٹی وی مصنف، کمپوز، شاعر، سماجی کارکن، مصنف، پروڈیوسر،[1] |
اعزازات | |
تمغا امتیاز | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | Umer Sharif Official Website |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں