عزیاہ (عبرانی:עֻזִּיָּהוּ‎ ؛ یہوواہ قوت ہے۔) کو عزریاہ بھی کہا گیا ہے۔ یہ امصیاہ کا بیٹا تھا اور سولہ برس کی عمر میں یہودا کا گیارھواں بادشاہ چُنا گیا۔[1][2] اُس نے 25 سال حکومت کی۔ وہ ایک مشکل وقت میں تخت نشین ہوا۔ اُس کا باپ فوجی ناکامی کی وجہ سے قتل ہوا تھا۔[3] سب لوگوں نے اُسے اپنا بادشاہ چُنا۔[1] اُس نے اپنے عہد کے شروع میں اپنے باپ کے دشمنوں کے خلاف محاذ آرائی کی اور ادومیوں، فلستیوں، عربوں اور معونیوں کو مغلوب کیا۔[4] اس نے ملک کو مستحکم کیا اور اسے ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔[5] اس نے ملک کے انتظام کو بہتر بنایا[6] یہاں تک کہ اُس کی شہرت مصر تک پہنچی۔[7] ان سب کامیابیوں کے باوجود وہ اپنی عمر کے آخری حصہ میں خدا سے پھر گیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب تک زکریا نبی زندہ رہے اُن کا اثر بادشاہ پر اچھا تھا اور جب تک بادشاہ خدا کے احکام پر عمل کرتا رہا خدا نے اُسے بڑی ترقی دی۔[8] لیکن جب وہ کامیاب اور طاقتور ہو گیا تو غرور سے بھر گیا اور خود ہیکل میں قربان گاہ پر بخور جلانے کے لیے گیا جبکہ اُسے اچھی طرح معلوم تھا کہ یہ کام صرف کاہن کر سکتا ہے عزریاہ سردار کاہن نے 80 کاہنوں کے ساتھ مل کر عزیاہ بادشاہ کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانا اور خدا نے اُسے کوڑھی بنادیا۔ چنانچہ کوڑھ نے موت تک اُس کا پیچھا نہ چھوڑا۔[9]

اجمالی معلومات عزیاہ, پیشرو ...
عزیاہ
شاہ یہودا
Thumb
عزیاہ
پیشروامصیاہ
جانشینیوتام
خاندانداؤدی گھرانہ
بند کریں

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.