عباسی
ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
عباسی ایک خاندانی نام ہے، جو حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدنا عباس بن عبد المطلب کی نسل و اولاد سے ہیں، خلافت عباسیہ سے ان کی نسلی نسبت بھی قومیت عباسی مراد ہو سکتی ہے، عالم اسلام کی عظیم الشان خلافت عباسیہ بھی اسی خاندان نے قائم کی جہاں 748ء سے لے کر 1258ء تک، قریبا 510 سال تک عباسی خلفاء بغداد سے دنیا کے ایک وسیع و عریض خطہ پر خلافت و حکمرانی کرتے رہے۔
- سندھ میں کلہوڑے بھی خود کو عباسی کہتے ہیں،
- سندھ ہی سے ہجرت کر کے بہاولپور آنے والے داؤد پوترے ریاست بہاولپور کے عباسی حکمران خاندان کہلاتے ہیں۔
- ہندوستان،پاکستان اور نیپال میں موجود عباسی جو زیادہ تر بہشتی اور سقا کے نام سے جانے جاتے ہیں یہ بھی خاندان بنو عباس سے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر عباسی خاندان قاضی،چڑیا کوٹی،کنگ ہاریہ اور مولانا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
- تحصیل روپڑ (ضلع روپ نگر) کے روپڑی شیخ بھی عباسی ہیں جو ککے عباسی کہلاتے ہیں۔ ککے عباسی شیخانِ روپڑ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ روپڑ شہر کے وسط میں واقع شیخانِ میراں نامی وسیع و عریض محلہ آج بھی روپڑ میں موجود ہے.
- مری ضلع راولپنڈی، ہزارہ اور کشمیر میں آباد عباسی عام طور پر ڈھونڈ عباسی کہلاتے ہیں, ۔ *وادی کشمیر میں اوڑی, گوالٹن ,بجہامہ,بونیار نوشہرہ اور ضلع بارہمولہ کے علاقہ چندوسہ (فقیر باغ و کھُڈپورہ ) میں بہی عباسی قوم آباد ہے ,