شیخان محلہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخانِ میراں محلہ/ شیخیان محلہ المعروف کوچہ عباسیہ قدیم میونسپلٹی ہے جس کے اطراف میں روپڑ / روپ نگر کا جدید شہر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پنجاب کے سرہند علاقے میں دریائے ستلج کے کنارے واقع ہے۔ تقسیم سے پہلے عباسی مسلمان ذات کے لوگ یہاں آباد تھے، جنہیں شیخانِ روپڑ یا روپڑ کے شیخ بھی کہا جاتا تھا۔ اسی نام سے یہ محلہ موسوم ہوا. 1947ء میں یہ مسلم آبادی بے دردی سے شہید کی گئی۔ بچ جانے والے افراد پاکستان ہجرت کر گئے. [1]اب یہ روپڑ / روپ نگر شہر کے مرکز میں واقع ہے اور ہندو سکھ آبادی پر مشتمل ہے۔
1945-46 کے الیکشن میں آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے شیخ محمد حسین عباسی روپڑ تحصیل سے امیدوار تھے جنہیں روپڑ کے پندرہ ہزار رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 14999 مسلم ووٹ ملے تھے۔ [2]