From Wikipedia, the free encyclopedia
عاصم بن ابی النجود الکوفی انھیں عاصم الكوفی بھی کہا جاتا ہے قراء سبعہ میں شمار ہوتے ہیں
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 7ویں صدی کوفہ | |||
وفات | سنہ 745ء (44–45 سال) کوفہ | |||
شہریت | سلطنت امویہ | |||
عملی زندگی | ||||
استاد | ابو عبدالرحمٰن السلمی کوفی | |||
نمایاں شاگرد | ابو عمرو بن علاء بصری ، حفص بن سلیمان کوفی ، شعبہ بن عیاش | |||
پیشہ | قاری | |||
شعبۂ عمل | قرأت | |||
درستی - ترمیم |
عاصم بن بہدلہ- أبو النّجود (بفتح النون)، ابو بكر الاسدی کوفی جوالحنّاط کے غلام تھے
اسدیوں کے آزاد کردہ غلام تھے۔ اس لیے اسدی کہے جاتے ہیں۔ زر بن جیش الکوفی اور ابو عبد الرحمن السلمی سے قرأت حاصل کی اور ان سے اعمش اور منصور بن المعمر روایت کرتے ہیں۔ یہ دونوں ان کے قرابت مند بھی تھے مگر ان کو لکھا ہے کہ کان عثمانیاً یعنی عثمان ذوالنورین کے حمایتیوں میں سے تھے۔ 127ھ یا 128ھ میں ان کی وفات ہوئی۔
عاصم قرأت میں عاصم بن بہدلہ کے دو استاد تھے۔ ابو عبد الرحمن السلمی لکوفی جن کا نام عبد اللہ بن حبیب بن ربیعہ ہے دوسرے استاد زر بن حبیش ہیں اورابو عمرو الشيبانی سے بھی علم حاصل کیا۔
ان کے شاگرد امام القرأت حفص بن سلمان جبکہ دوسرے شاگرد حفص بن سلیمان القاری حفص بن سلیمان الاسدی ابو عمیر البزار لکوفی القاری۔ ان کو غاضری بھی کہتے ہیں یعنی غاضر بن الملک بن ثعلیہ کی طرف سے بھی منسوب کیے جاتے ہیں۔ ابان بن تغلب، ابان بن يزيد العطار،اسماعيل بن مجالد، الحسن بن صالح،الحكم بن ظہير،حمّاد بن سلمہ،حماد بن زيد،حماد بن ابو زياد، حماد بن عمرو، سليمان بن مہران الأعمش، سلام بن سليمان ابو المنذر، سہل بن شعيب، ابو بكر شعبہ بن عياش،شيبان بن معاویہ، ضحاك بن ميمون، عصمہ بن عروة، عمرو بن خالد،مفضل بن محمد، مفضل بن صدقہ،محمد بن رزيق،نعيم بن ميسرہ،نعيم بن يحيى، جبکہ ان سے حرف بہ حرف قرآن پڑھنے والوں میں ابو عمرو بن العلاء،خليل بن احمد،حارث بن نبہان، حمزہ الزيات،حمّادان (ابن سلمہ، ابن زيد) مغيرة الضبی،محمد بن عبد الله العزرمي، ہارون بن موسى شامل ہیں۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.