![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/1b/Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri.jpg/640px-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri.jpg&w=640&q=50)
طاہر القادری
پاکستانی سیاست دان، مصنف اور مذہبی رہنما / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد طاہر القادری 19 فروری، 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی رہنما ہیں، جو 1980ءسے قرآن و سنت کے افکار کے ذریعے فروغ علم و شعور، اصلاح احوال امت اور ترویج و اقامت دین کے لیے مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تحریک کے قیام کا مقصد ان الفاظ مین بیان کیا: "تحریک منہاج القرآن کے بپا کیے جانے کا مقصد اولیں غلبہ دین حق کی بحالی اور امت مسلمہ کے احیاء و اتحاد کے لیے قرآن و سنت کے عظیم فکر پر مبنی جمہوری اور پرامن مصطفوی انقلاب کی ایک ایسی عالمگیر جدوجہد ہے جو ہر سطح پر باطل، طاغوتی، استحصالی اور منافقانہ قوتوں کے اثر و نفوذ کا خاتمہ کر دے۔"
![]() | یہ مضمون ممکنہ طور پر ایسے الفاظ پر مشتمل ہے جو ناقابل ذکر حقائق سے موضوع کو فروغ دے رہے ہوں۔ |
طاہر القادری | |
---|---|
(انگریزی میں: Tahir Qadri) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 فروری 1951ء (73 سال)[1] ![]() جھنگ ![]() |
رہائش | کینیڈا (2006–) ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
مذہب | اسلام |
جماعت | پاکستان عوامی تحریک ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب ![]() |
پیشہ | سیاست دان ، مترجم ، مصنف ، عالم ![]() |
مادری زبان | اردو ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [5] ![]() |
ملازمت | پنجاب یونیورسٹی لا کالج ![]() |
مؤثر | محمد اقبال ، رومی ، طاہر علاؤ الدین قادری گیلانی ، جلال الدین سیوطی ، احمد رضا خان ، ابن عربی ![]() |
تحریک | منہاج القرآن ، اہل سنت ، تصوف ![]() |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
آپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، عوامی تعلیمی منصوبہ اور منہاج یونیورسٹی کے بانی ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔
آپ شیخ سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے مرید ہیں، جو سلسلہ نسب میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی 17 ویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 28 ویں پشت سے ہیں۔