صحابی
اسلامی نبی محمد کا ساتھی ، شاگرد یا کنبہ کا رکن / From Wikipedia, the free encyclopedia
صحابی وہ شخص جس نے بحالتِ ایمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی ہو اور اسلام پر وفات پائی، اگرچہ درمیان میں ارتداد پیش آ گیا ہو۔[1]
صحابی لفظ واحد ہے، اس کی جمع صحابہ ہے۔ مذکر کے لیے صحابی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جبکہ مؤنث واحد کے لیے صحابیہ اور جمع کے لیے صحابیات کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
سیرت صحابہ ؓ پرتین کتب جامع معلومات فراہم کرتی ہیں۔الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب از ابن عبد البر ،اسدالغابہ از ابن اثیر، الاصابہ فی تمییز الصحابہ از ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ۔