![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/0/0f/Bahauddin_Zakariya_Tomb_9.jpg/640px-Bahauddin_Zakariya_Tomb_9.jpg&w=640&q=50)
بہاء الدین زکریا ملتانی
پاکستانی صوفی / From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخ الاسلام بہاؤ الحق و الدین زکریا ملتانی سُہروردی سلسلہ سہروردیہ کے بڑے بزرگ اور عارف کامل گذرے ہیں۔سلسلہ سہروردیہ کے صاحبِ کمال بزرگ جن کا پورا نام الشیخ الکبیر شیخ الاسلام مخدوم سید بہاؤ الدین ابو محمد زکریا الاسدی الہاشمی ہے۔ حافظ‘ قاری‘ محدث‘ مفسر‘ عالم‘ فاضل‘ عارف‘ ولی سب کچھ تھے‘۔ شیخ الشیوخ ابوحفص شہاب الدین سہروردی کے خلیفہ تھے۔ ساتویں صدی ہجری کے مجدد تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ظاہری و باطنی علوم میں یکتائے روزگار تھے، اسلام کے عظیم مبلغ تھے۔ آپ کے جد امجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔ آپ یہیں 578ھ میں پیدا ہوئے،نسباً سادات ہاشمی ہیں۔[1][2][3]
اجمالی معلومات بہاؤ الدین زکریا ملتانی, ذاتی ...
بہاؤ الدین زکریا ملتانی | |
---|---|
![]() | |
ذاتی | |
پیدائش | 21 دسمبر اندازہً 1183ء (578ھ) |
وفات | اندازہً 1262ء (7 صفر 661ھ) |
مذہب | اسلام |
سلسلہ | سہروردیہ |
مرتبہ | |
مقام | ملتان |
دور | بارہویں/تیرہویں صدی |
پیشرو | ابو الفتوح شہاب الدین سہروردی |
جانشین | مختلف، بشمول لعل شہباز قلندر، فخر الدین عراقی، مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی اور جلال الدین سرخ بخاری |
بند کریں