![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/23/Julaftonen_by_Carl_Larsson_1904_edit.jpg/640px-Julaftonen_by_Carl_Larsson_1904_edit.jpg&w=640&q=50)
شب کرسمس
From Wikipedia, the free encyclopedia
شب کرسمس، شام کرسمس یا شب میلاد مسیح سے مراد میلاد مسیح سے پہلے والی رات ہے جو مغربی مسیحیت میں دسمبر کی 24 تاریخ کو اور مشرقی مسیحیت میں جنوری کی 6 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔[1] اسے کرسمس کی رات اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کا دن یوم کرسمس یا یوم میلاد مسیح ہوتا ہے اور قدیم عبرانی تقویم کے مطابق نئی تاریخ یا نئے دن کی ابتدا، غروب آفتاب کے بعد سے ہوتی ہے۔ یعنی کرسمس کا دن غروب آفتاب کے بعد ہی سے شروع ہوجاتا ہے، اسی لیے اس شام یا رات کو شب کرسمس کہا جاتا ہے۔ شب کرسمس دنیا کے مختلف ملکوں میں منائی جاتی ہے، روایت ہے کہ اس رات سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں۔
اجمالی معلومات شب کرسمس, عرفیت ...
شب کرسمس | |
---|---|
![]() Julaftonen (شب کرسمس)، 1904ء–05ء کی ایک واٹر کلر مصوری از کارل لارسن | |
عرفیت | کرسمس ایو کرسمس کی شب بیداری کرسمس سے دن پہلے کرسمس سے رات پہلے |
منانے والے | مسیحی کئی غیر مسیحی |
قسم | مسیحیت، ثقافتی |
اہمیت | یسوع کی روایتی پیدائش سے پہلے کی شام یا دن |
رسومات | تحائف کی خریداری، تحائف بانٹنا، مبارکباد دینا، وسط رات کی عبادات، دیگر گرجا گھر کی عبادات، کھانے، کرسمس کی تیاری |
تاریخ | چوبیس دسمبر یا پانچ جنوری |
تکرار | سالانہ |
منسلک | یوم کرسمس، عشرہ کرسمس، نئے سال کی شام |
بند کریں