شامی (اداکارہ)
بھارتی اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
نرگس ربادی یا شمی (انگریزی: Shammi) (ولادت: 24 اپریل 1929ء - وفات: 6 مارچ 2018ء) ایک بھارتی اداکارہ تھیں جنھوں نے دو سو سے زیائد ہندی فلموں میں کام کیا۔ نرگس ربادی اپنے منچ نام شامی/شمی سے مشہور ہیں۔ خاص طور پر 1949ء سے 1969ء تک اور بعد میں 1980ء سے 2002ء تک کے دوران،[3][4] جب احمق اور مزاحیہ کرداروں کی بات آتی تو ان میں شامی کا نام شامل ہوتا۔[5] معاون اداکارہ کی حیثیت سے شامی کی مشہور فلموں میں دل اپنا اور پریت پرائی، ہاف ٹکٹ، ہلاکو، سماج کو بدل ڈالو، خدا گواہ، کُلی نمبر 1، گوپی کیشن اور ہم ساتھ ساتھ ہیں شامل ہے۔
اجمالی معلومات شامی (اداکارہ), (ہندی میں: शम्मी) ...
شامی (اداکارہ) | |
---|---|
(ہندی میں: शम्मी) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Nargis Rabadi) |
پیدائش | 24 اپریل 1929ء ممبئی |
وفات | 6 مارچ 2018ء (89 سال)[1][2] ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
شریک حیات | سلطان احمد (1970–1977) |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلمی ہدایت کارہ ، ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
شمی کی شادی فلم فلم ساز، ہدایت کار سلطان احمد سے ہوئی تھی۔ یہ شادی صرف سات سال تک چلی اس کے بعد دونوں نے طلاق لے لی۔[6] شمی فیشن ڈیزائنر مانی ربادی کی چھوٹی بہن تھیں۔