اہل تشیع کے سب سے بڑے مرجع From Wikipedia, the free encyclopedia
سید علی حسینی سیستانی المعروف آیت اللہ سیستانی، عراق کے معروف ایرانی نژاد عالم دین ہیں اور فرقۂ اثنائے عشری اصولی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نجف کے حوزہ علمیہ کے مرجع ہیں یا آسان الفاظ میں آیت اللہ عظمٰی ہیں۔ آپ 4 اگست 1930ء کو مشہد، ایران میں پیدا ہوئے اور 1951ء سے نجف اشرف عراق میں قیام پزیر ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بعد از جنگ عراق کے ایک اہم سیاسی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ آپ نے 2014ء میں داعش کے خلاف فتوی دیا اور رضاکاران نے مل کر داعش کو نیست نابود کر دیا۔ آپ کئی اداروں کے سرپرست ہے۔ آپ 8 اگست 1992ء سے آیت اللہ خوئی کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زعیم بھی ہے۔ آپ کا دفتر ایران اور عراق میں بھی واقع ہے۔ آپ کے دفتر کی رسمی ویب گاہ {https://www.sistani.org} ہے۔ [2][3]
آیت اللہ العظمیٰ ،سید | |
---|---|
سید علی حسینی سیستانی | |
(فارسی میں: سيد على سيستانى) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 اگست 1930ء (94 سال)[1] مشہد |
رہائش | نجف (1950–) |
شہریت | عراق |
عملی زندگی | |
استاذ | سید ابو القاسم خوئی ، محسن الحکیم |
پیشہ | فقیہ ، مذہبی لکھاری ، الٰہیات دان ، مرجع |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی |
شعبۂ عمل | اصولی (اہل تشیع) |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
شیعہ متکلمین اور فقہا نے ہمیشہ تصوف کی رد میں رسالے لکھے اور فتاویٰ دیے ہیں۔ آیت اللہ سیستانی بھی اس بارے میں فقہائے امامیہ کی روش پر کاربند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آپ نے ابن عربی کے بارے میں کہا:[4]
سوال: بعض ویب سائٹس پر آپ سے یہ منسوب ہے کہ آپ صاحبِ فصوص الحکم کے عرفان کی تائید کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنی نظر سے آگاہ فرمائیں؟ جواب: اعتقادی معارف کے بارے میں میرا عقیدہ بزرگ علمائے امامیہ والا ہے کہ عقائد کو آیاتِ قرآن اور فرامینِ معصومین علیہم السلام سے حاصل کیا جائے۔ اور ابنِ عربی جیسے عرفان کی ہم تائید نہیں کرتے۔[5]
آپ کسی کو روحانی مرشد بنانا بھی درست نہیں سمجھتے[6] اور نوجوانوں کو عرفان اور سیروسلوک کے نام پر دھوکا دینے والوں سے بچنے کی تاکید کرتے ہیں۔[7]
شیعوں کے عظیم مرجع تقلید اور کیتھولک عیسائیوں کے سربراہ پوپ فرانسس نے سنیچر کے روز 27 فروری 2021 کو نجف میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریبا پونے گھنٹے کی تھی۔ دونوں مذہبی لیڈروں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ [8] ملاقات کے بعد پوپ نے یہ بیان دیا کہ وہ آیت اللہ سیستانی کی شخصیت سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ مسلم دنیا کی ایک ایسے شخص سے ملاقی ہوئے ہیں جو روحانی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔[9] [10]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.