From Wikipedia, the free encyclopedia
سکندر بخت (24 اگست 1918ء تا 23 فروری 2004ء) ایک بھارتی سیاست دان تھے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے رہا جیسے انڈین نیشنل کانگریس، جنتا پارٹی اور آخرکار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک رہے۔[1] بی جے پی کے وائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سے انھوں نے راجیا سبھا میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں این ڈی اے میں کیبینٹ منسٹر کے طور پر کام کیا۔ 2000ء میں انھیں بھارتی حکومت کی طرف سے دوسرا بڑا سول اعزاز پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔
سکندر بخت (سیاستدان) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن لوک سبھا | |||||||
رکن مدت 1977 – 1980 | |||||||
حلقہ انتخاب | چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ | ||||||
| |||||||
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (10 ) | |||||||
برسر عہدہ 7 جولائی 1992 – 23 مئی 1996 | |||||||
| |||||||
وزیر خارجہ بھارت | |||||||
برسر عہدہ 21 مئی 1996 – 1 جون 1996 | |||||||
| |||||||
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (12 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 جون 1996 – 19 مارچ 1998 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 24 اگست 1918ء دہلی | ||||||
وفات | 23 فروری 2004ء (86 سال) تریوینڈرم | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ذاکر حسین دہلی کالج | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی:
سکندر بخت 1918ء میں دہلی، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اینگلو سینیئر سیکنڈری اسکول دہلی سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دہلی کے اینگلو عربک کالج (جسے ذاکر حسین کالج بھی کہا جاتا ہے) سے سائنس میں گریجویشن کی۔ اسکول اور کالج کی زندگی میں وہ ہاکی کھیلنے کے بڑے شوقین تھے انھوں نے دہلی یونیورسٹی اور دہلی کے مختلف ٹورنامنٹس میں ہاکی کے کھلاڑی کے طور پر حصہ لیا۔ انھوں نے ہاکی کے کپتان کی حیثیت سے آزاد ہاکی کلب کے لیے بھی کام کیا۔ انھوں نے ایک دفعہ بیان دیا کہ وہ بی جے پی کے رکن ہیں اور ملک میں جمہوری اقتدار کے حامی ہیں۔
سیاسی کیریئر:
1952 ء میں بخت کو کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے میونسپل کارپوریشن دہلی میں منتخب کیا گیا۔ 1968ء میں انھیں دہلی الیکٹرک سپلائی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ 1969ء میں کانگریس پارٹی تقسیم ہو گئی اور بخت کانگریس (ادارہ) کے ساتھ رہے۔ اس وقت بخت کو کانگریس کے امیدوار کی حیثیت میں دہلی میٹروپولیٹن کونسل میں منتخب کیا گیا تھا۔ 25 جون 1975ء کو بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک پر ایمرجنسی نافذ کر دی اور بخت کو حکومت مخالفین کے ساتھ ہی 25 جون 1975ء کو ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دسمبر 1976ء تک انھیں روہتک جیل میں ہی رکھا گیا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ وزیر اعظم اندرا گاندھی نے مارچ 1977ء میں انتخابات کروانے کا حکم دیا۔ جلد ہی جیل سے آزاد ہونے والی تمام اپوزیشن متحد ہو گئی اور مل کر جنتا پارٹی بنا ڈالی۔ مارچ 1977ء میں بخت لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ کا زیریں حصہ) میں نیو دہلی چاندنی چوک سے جنتا پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ موراجی ڈیسائی وزیر اعظم اور بخت کو کیبنیٹ وزیر کا عہدہ دیا گیا۔ انھوں نے جولائی 1979ء تک اس عہدے پر کام کیا۔
1980 ء میں جنتا پارٹی دولخت ہو گئی اور بخت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ساتھ دیا۔ انھیں بی جے پی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ 1984ء میں انھیں بی جے پی کا وائس پریزیڈنٹ بنایا گیا۔
1990 ء میں بخت کو مدھیہ پردیش سے راجیا سبھا (بھارتی پارلیمنٹ کا بالائی حصہ) میں منتخب کیا گیا۔ 1992ء میں وہ راجیا سبھا میں اپوزیشن لیڈر بن گئے، یہ عہدہ کیبنیٹ وزیر کے برابر ہوتا ہے۔ 10 اپریل 1996ء کو انھیں دوبارہ مدھیہ پردیش سے ہی راجیا سبھا میں منتخب کیا گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.