![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/7f/Sonam-Kapoor-attends-Cond%25C3%25A9-Nast-Traveller-India-event.jpg/640px-Sonam-Kapoor-attends-Cond%25C3%25A9-Nast-Traveller-India-event.jpg&w=640&q=50)
سونم کپور
بھارتی اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
سونم کپور اہوجا (پیدایشی نام : سونم کپور [3]؛ولادت:9 جون 1985ء) [4]بھارت کی فلمی اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ سونم بھارتی فلمی صنعت کی سب سے مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ہے اور قومی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت بے شمار اعزازت حاصل کر چکی ہیں۔
سونم کپور | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | (1985-06-09) 9 جون 1985 (عمر 39 برس) ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | آنند آہوجا (8 مئی 2018–) ![]() |
والدین | انیل کپور (والد) سُنیتا کپور (والدہ) |
والد | انیل کپور ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی یونیورسٹی آف ایسٹ لندن ![]() |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
مادری زبان | ہندی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ![]() |
اعزازات | |
فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Neerja ) (2017) گولڈن کیلا ایوارڈز (برائے:Aisha ) (2011) سٹارڈسٹ اعزاز برائے مستقبل کی خاتون سپراسٹار (برائے:Saawariya ) (2008) ![]() | |
نامزدگیاں | |
![]() |
IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم نے سنگاپور کے یونائیٹڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا سے تھیٹر اور آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ سونم نے 2005 میں بننے والی فلم بلیک کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نائب ہدایت کارہ کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ سونم نے بحیثیت اداکارہ 2007ء میں بھنسالی کی رومانوی ڈراما فلم سانوریا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اسی فلم کے لیے اسے فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ سونم کی پہلی کمرشل کامیابی تین برس بعد 2010ء میں بننے والی رومانوی مزاحیہ فلم آئی ہیٹ لو سٹوریز تھی۔