دکن میں قطب شاہی سلطنت کا بانی جس نے 1512ء سے 2 ستمبر 1543ء تک حکومت کی۔ From Wikipedia, the free encyclopedia
سلطان قلی قطب الملک (پیدائش: 1470ء– وفات: 2 ستمبر 1543ء) قطب شاہی سلطنت کا بانی اور پہلا حکمران تھا۔ سلطان قلی قطب الملک نے 1512ء سے 2 ستمبر 1543ء تک حکومت کی۔
سلطان قلی قطب الملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1470ء ھمدان |
وفات | 2 ستمبر 1543ء (72–73 سال) حیدر آباد |
مدفن | گنبدان قطب شاہی ، حیدر آباد |
شہریت | سلطنت قطب شاہی |
اولاد | ابراہیم قلی قطب شاہ ولی ، جمشید قلی قطب شاہ |
مناصب | |
سلطان گولکنڈہ | |
برسر عہدہ 1512 – 2 ستمبر 1543 | |
درستی - ترمیم |
سلطان قلی کی پیدائش ہمدان میں 874ھ/ 1470ء میں ہوئی۔ سلطان قلی کا نسب قرہ یوسف تک پہنچتا ہے اور والدہ مریم خانم سے نسب بادشاہِ ایران جہاں شاہ تک پہنچتا ہے۔ سلطان قلی کے دادا پیر قلی بیگ قرہ اسکندر کے پوتے تھے اور نسبی اعتبار سے قرہ یوسف کی اولاد سے تھے جو نسلاً ترک تھے۔ سلطان قلی کے والدین پندرہویں صدی عیسوی کے آغاز میں دہلی آئے اور جلد ہی دکن چلے آئے۔ دکن میں سلطان قلی کے والد نے بہمنی سلطنت کی ملازمت اختیار کرلی۔ سلطان محمد شاہ لشکری کی حکومت کے آخر ایام میں وہ دکن آیا اور سلطان محمد شاہ لشکری کے ترکی غلاموں کے گروہ میں شامل ہو گیا۔ سلطان محمد شاہ کو ترکی غلاموں سے بہت دلچسپی تھی اور انھیں بہت عزیز رکھتا تھا۔ سلطان قلی چونکہ علم حساب میں بڑی مہارت رکھتا تھا اور خوشخط تھا۔ اُسے شاہی محلات کا حساب نویس مقرر کر دیا گیا۔[1]
سلطان محمد شاہ لشکری نے سلطان قلی کو تلنگانہ کے حالات درست کرنے کا حکم دیا تو سلطان قلی نے باغیوں کی ایک جماعت کو اپنا ہمنوا بنا کر ایسی چال چلی کہ اِسی جماعت سے چوروں اور راہزنوں کا نام و نشان تک مٹا دیا۔ سلطان قلی نے دوسرے امرا کے پرگنوں سے بھی جو اِسی نواح میں تھے، غنڈوں اور لٹیروں کا قلع قمع کر دیا اور اُس کی شجاعت اور بہادری کا چرچا عام ہو گیا۔ سلطان محمد شاہ نے سلطان قلی کو امارت کے درجہ پر فائز کرتے ہوئے اُسے گولکنڈہ اور اُس کے مضافات کا جاگیردار بنا دیا۔ کچھ عرصہ بعد اُسے گولکنڈہ کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا۔ شاہی فرامین میں اُس کے نام کے ہمراہ " صاحب السیف والقلم" لکھا جانے لگا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.