From Wikipedia, the free encyclopedia
سرخ خونی خلیات (red blood cells) خون میں پائے جانے والے ایسے خلیات ہوتے ہیں کہ جن میں سرخ مادہ جسے hemoglobin کہا جاتا ہے موجود ہوتا ہے اور اسی مادے کی وجہ سے ان کی رنگت سرخ نظر آتی ہے؛ طب و حکمت میں ان خلیات کو حمریہ (erythrocyte) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سرخ خلیات، تعداد میں خون میں پائے جانے والے دیگر اقسام کے خلیات میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک سرخ خلیہ جب اپنی بالغ حالت میں آجاتا ہے تو اس کی شکل ایک ایسی قرص سے مماثل نظر آتی ہے جس میں دونوں اطراف کی سطحیں دبی ہوئی یا معقر (concave) ہوتی ہیں۔ خون کے بالغ سرخ خلیات میں مرکزہ (nucleus) ناپید ہوتا ہے اور انکا بنیادی کام قلب کی حرکات مضخت (pump) کے باعث پیدا ہونے والے دوران خون کے ذریعہ آکسیجن کو تمام جسم میں پہنچانا ہوتا ہے۔
سرخ خونی خلیات (حمریات یعنی erythrocytes) کی ایک تصویر۔ | |||
|
ویکی ذخائر پر سرخ خونی خلیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.