Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
خون (بلڈ / blood) جانداروں کے جسم میں گردش کرنے والا ایک سیال ہوتا ہے جس میں مختلف اقسام کے خلیات اور غذائی و دیگر مادے تیرتے رہتے ہیں اور یوں تمام جسم میں خون کے ساتھ چکر لگاتے رہتے ہیں۔ خون کے جسم میں چکر لگانے یا گردش کرنے کو طب و حکمت میں دوران خون (blood circulation) کہا جاتا ہے۔ خون میں موجود سیال یا سیال کو آبدم (plasma) کہا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود متعدد الاقسام کے خلیات مجموعی طور پر خلیات الدم یا blood cells کہلائے جاتے ہیں ؛ ان خلیات دم میں تین اقسام کے خلیات اہم ترین ہوتے ہیں جنکو اول --- سرخ خونی خلیات (red blood cells) دوم --- سفید خونی خلیات (white blood cells) اور سوم --- صفیحات (thrombocytes) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
خون کے دو اجزاء 1- خلیات (سرخ ، سفید اور صفیحات) اور 2- آبدم (پلازما) کا آپس میں تعلق دکھانے کے لیے ایک خاکہ۔ شکل میں آبدم کی جگہ شاکلہ کا لفظ تحریر ہے جس کی وضاحت کے لیے مضمون کا متن دیکھیے۔ | |||
|
ویکی ذخائر پر خون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.