سائنٹولوجی
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
سائنٹولوجی یا سائنس مت مذہبی عقائد و معمولات کا مجموعہ ہے، جس کا آغاز امریکی مصنف ایل رون ہبرڈ نے 1952ء میں کیا۔ ہبرڈ نے ابتدائی طور پر تصورات کا ایک پروگرام ترتیب دیا جسے ڈایانیٹکس کا نام دیا گیا۔ اس پروگرام کو ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کیا گیا۔ فاؤنڈیشن بہت جلد دیوالیہ ہو گئی اور ہبرڈ بنیادی اشاعت Dianetics: The Modern Science of Mental Health کے حقوق سے محروم ہو گئے۔ انھوں نے اس موضوع کو مذہب کے طور پر نئی شکل دی اور اس کو سائنٹولوجی کے طور پر نیا نام دیا[3] اور اس حوالے سے اصطلاح، نظریات، ای-میٹر اور عملِ تنقیح یا آڈیٹنگ کو رائج کیا۔[4][5] ایک برس کے اندر ہی انھوں نے ڈایانیٹکس کے حقوق حاصل کر لیے اور دونوں موضوعات کی چرچ آف سائننٹولوجی کی چھتری تلے آبیاری کی۔[6][7][8][9][10][11]
سائنٹولوجی | |
---|---|
صدر دفتر | گولڈ بیس ریورسائیڈ کاؤنٹی، کیلی فورنیا[1] |
تاریخ تاسیس | مئی 1952[2] |
ریلیجیس ٹیکنالوجی سینٹر کا چیئرمین |
ڈیوڈ مسکیوج |
باضابطہ ویب سائٹ | www.scientology.org |
درستی - ترمیم |
ہبرڈ نے سائنٹولوجی کی تشریح اس طرح کی کہ یہ اصطلاح لاطینی لفظ “scio” سے متاثر ہے، جس کے معنی جاننا یا موازنہ کرنا ہے؛ اور کے ساتھ یونانی لفظ “logos” یعنی کوئی بیرونی شکل، جس کے ذریعے اندرونی کیفیات و خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ لہٰذا ہبرڈ لکھتے ہیں کہ جاننے کے بارے میں جاننا یا علم کی سائنس۔[12]
ہبرڈ کے گروہوں کو قابل غور طور پر مزاحمت اور تنازعات کا سامنا ہے۔[13] جنوری 1951ء میں نیوجرسی بورڈ آف میڈیکل ایگزامنرز نے ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی، جس میں لائسنس کے بغیر طبی ادویات کی تعلیم دینے کا الزام تھا۔[14] ہبرڈ کے پیرو کار مجرمانہ طور پر امریکی حکومت کے رازوں تک رسائی میں ملوّث رہے ہیں۔[15][16]
ہبرڈ سے متاثرہ اداروں اور ان کی زمرہ بندی اکثر و بیشتر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ جرمنی نے سائنٹولوجی گروہوں کو غیر آئینی فرقہ قرار دیا ہے۔[17][18] فرانس میں پارلیمانی رپورٹس کے مطابق سائنٹولوجی کو خطرناک فرقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔[19]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.