From Wikipedia, the free encyclopedia
رگھوور داس یا رگھوبر داس (ہندی: रघुवर दास) ایک بھارتی سیاست دان جو دسمبر 2014ء سے ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ انھوں نے چھٹے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔[1] وہ تارا اسٹیل کے سابق ملازم ہیں۔ وہ سنہ 1995ء سے ودھان سبھا حلقے مشرقی جمشید پور سے جھارکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے دوران میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیرِ شہری ترقی رہ چکے ہیں۔ وہ ہنگامی صورت حال (25 جون 1975ء) کے وقت کے دوران جیل بھیجے گئے تھے۔
رگھوور داس | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن جھاڑکھنڈ قانون ساز اسمبلی | |||||||
برسر عہدہ 1995 – 23 دسمبر 2019 | |||||||
وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ (6 ) | |||||||
برسر عہدہ 28 دسمبر 2014 – 29 دسمبر 2019 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 3 مئی 1955ء (69 سال) جمشیدپور | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
رگھوبر داس دیگر پسماندہ طبقہ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔[2][3] ان کی پیدائش 3 مئی 1955ء کو ایک اسٹیل کمپنی کے مزدور، چون رام کے ہاں ہوئی تھی۔ انھوں نے میٹرک بھالوباسا ہریجن ہائی اسکول سے کیا اور بی ایس سی جمشد پور کاپریٹو کالج سے کیا تھا۔ انھوں نے اسی کالج سے قانون کی تعلیم پائی اور ایل ایل بی سند حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ٹارا اسٹیل میں مزدور کی حیثیت سے کام کیا۔[4][5]
رگھوور داس نے سیاست میں قدم اپنے کالج کے ایام میں رکھا تھا۔ انھوں ریاست میں جے پرکاش نرائن کی قیادت والی کُل انقلاب (سمپورن کرانتی) تحریک میں حصہ لیا تھا۔ انھیں گرفتار اور گیا میں قید کیا گیا اور دوبارہ اندرا گاندھی کی حکومت میں ہنگامی صورت حال کے دوران قیدر کیا گیا تھا۔ آگے چل کر سنہ 1977ء میں رگھوور جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔
بعد ازاں سنہ 1980ء میں ایک بانی رکن کے طور پر انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ وہ سنہ 1980ء میں ممبئی میں بی جے پی کی پہلی قومی کمیٹی میں شریک تھے۔
انھیں جمشید پور میں سیتارام ڈیرہ کے یونٹ کا چیف مقرر کیا تھا۔ بعد میں وہ شہر جمشید پور کے پہلے بی جے پی کے چیف سیکریٹری اور بعد میں نائب صدر بنے۔
وہ سنہ 1995ء میں مشرقی جمشید پور حلقے سے بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ پھر اسی حلقے سے پانچ مرتبہ جیتے تھے۔ انھیں سنہ 2004ء میں جھارکھنڈ کا بی جے پی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی سربراہی میں، قانون ساز اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جھارکھنڈ میں 30 نشستیں جیتی تھیں۔ وہ وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی حکومت میں وزیرِ شہری ترقی بھی تھے۔ انھوں نے 2009ء کے عام انتخابات کے دوران بھی ریاست میں جماعت کی قیادت کی تھی۔ جب شیبو سورین وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ تھے تو وہ 30 دسمبر 2009ء سے 29 مئی 2010ء تک نائب وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز تھے۔
انھیں 16 اگست 2014ء کو بی جے پی کی قومی کمیٹی کا نائب بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ لگ بھگ 21 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کر چکے ہیں۔ جب بی جے پی کو ریاست جھارکھنڈ میں قانون ساز اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت ملی تو، وہ دسمبر 2014ء میں ریاست کے چھٹے اور پہلے غیر قبائلی وزیر اعلیٰ بن گئے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.