راجندر لہری
ہندوستانی انقلابی / From Wikipedia, the free encyclopedia
راجندر لہری تلفظ (معاونت·معلومات)(انگریزی: Rajendra Lahiri، ہندی= राजेन्द्रनाथ लाहिड़ी)، پیدائش: راجندر ناتھ لہری، 1901ء - وفات: 17 ستمبر، 1927ء) ہندوستان کے مشہور انقلابی اور ہندوستان ریپبلکن ایسوسی ایشن کے اہم رکن تھے۔ انھوں نے اشفاق اللہ خان،رام پرساد بسمل، چندر شیکھر آزاد، ٹھاکر روشن سنگھ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکوری ٹرین ڈکیتی اور دکھشنیشور بم دھماکے میں حصہ لیا اور انھیں ان حملوں کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ان پر اور ان کے دیگر انقلابی ساتھیوں پر مقدمہ چلا کر سزائے موت کی سزا سنائی گئی اور بالآخر اترپردیش کے گونڈہ ضلعی جیل میں انھیں پھانسی دے دی گئی۔
اجمالی معلومات راجندر لہری, (بنگالی میں: রাজেন্দ্র লাহিড়ী) ...
راجندر لہری | |
---|---|
(بنگالی میں: রাজেন্দ্র লাহিড়ী) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 جون 1901ء پبنا ضلع ، بنگال پریزیڈنسی |
وفات | 17 دسمبر 1927ء (26 سال) گونڈہ ضلع ، اتر پردیش ، برطانوی ہند |
وجہ وفات | پھانسی |
طرز وفات | سزائے موت |
شہریت | برطانوی ہند |
جماعت | ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن |
عملی زندگی | |
پیشہ | شریک مدیر ، انقلابی |
تحریک | تحریک آزادی ہند [1] |
درستی - ترمیم |
بند کریں