دکن مجاہدین
From Wikipedia, the free encyclopedia
دکن مجاہدین مبینہ طور پر اسلامی انتہا پسندوں کی تحریک ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ ایک برقی خط کے مطابق جو مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجا گیا، یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ 26 نومبر، 2008ء کو ممبئی پر ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں دکن مجاہدین ملوث ہے، جس میں ایک سو ایک (101)[1] افراد جاں بحق ہوئے[2] اور دو سو پچاس سے زائد دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اس گروہ کے ملوث ہونے کی خبر کی تصدیق اب تک سرکاری طور پر نہیں کی گئی۔ یہ ایک فریب یا کسی فرضی تنظیم کا نام بھی ہو سکتا ہے۔[3] یہ بھی ممکن ہے کہ اگر اس طرح کی کوئی تنظیم موجود بھی ہے تو اُس کا تعلق ممکنہ طور پر بھارتی مجاہدین سے ہو سکتا ہے۔[4][5][6]
اس مضمون کی غیرجانبداری یا اس میں شامل مواد و مآخذ کی صحت شکوک سے بالاتر نہیں۔ ویکیپیڈیا میں ایسے مواد کو جلد درست نا کیے جانے پر حذف کر دیا جاتا ہے، تبادلۂ خیال۔ |
اجمالی معلومات دکن مجاہدین, سالہائے فعالیت ...
دکن مجاہدین | |
---|---|
سالہائے فعالیت | 2008ء - موجودہ |
فعال علاقے | ممبئی، بھارت |
نظریہ | اسلامی انتہا پسند |
قابلِ ذکر کاروائیاں | 26 نومبر 2008ء ممبئی میں دہشت گردی کی کاروائیاں (دعوٰی، جس کی تصدیق باقی ہے) |
بند کریں