From Wikipedia, the free encyclopedia
خوشی، عقل کے ایک ایسے احساس کا نام ہے جس میں اطمینان، تسلی، تشفی، پیار اور فرحت و مسرت کی کیفیات اجاگر ہوتی ہوں۔ خوشی کی متعدد نفسیاتی، حیاتیاتی و مذہبی تعریفیں کی جا سکتی ہیں لیکن اس کا کوئی عالمی یکساں پیمانہ یا اکائی مقرر نہیں ہے۔ علم طب و حکمت کے لحاظ سے خوشی کی تعریف یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ
” | خوشی ایک ایسا صحت مند جذبہ یا احساس ہے کہ جس کے خصائص میں طمانیت اور شادمانی کے مظاہر شامل ہوں۔ | “ |
خوشی کی انسانی تاریخ اسی قدر قدیم ہے جس قدر انسان کی تاریخ ؛ انسان کے دماغ کا ایک انتہائی اہم اور شدید ادراک ہونے کی وجہ سے اور نفسیاتی طور پر تمام جانداروں کی فطرتِ بھلائی کی خواہش نے انسان کو ہمیشہ سے ہی خوشی کی تلاش میں مشغول رکھا ہے۔ مذہب اور فلسفے میں عموماً خوشی کو محض جسمانی راحت (عیش / صحت) سے الگ رکھا جاتا ہے لیکن علم طب کے اصولوں کے مطابق خوشی جسمانی اور ذہنی، دونوں اجزاء کی کامیابی کے بغیر نامکمل تسلیم کی جاتی ہے۔
ویکی ذخائر پر خوشی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.