فلسفہ عام اور بنیادی سوالات جیسے وجود، منطق، علم، اقدار، من اور زبان کے منظم مطالعہ کو کہتے ہیں۔ یہ ایک عقلی اور تنقیدی تحقیق ہے جو اپنے طریقوں اور مفروضوں کی عکاسی کرتی ہے۔
تاریخی لحاظ سے، بہت سے انفرادی سائنسیں، جیسے طبیعیات اور نفسیات، فلسفے کا حصہ تھے۔ تاہم، اصطلاح کے جدید معنوں میں انھیں الگ الگ تدریسی مضمون سمجھا جاتا ہے۔فلسفہ کی تاریخ میں متاثر کن روایات میں مغربی، عربی -فارسی، ہندوستانی اور چینی فلسفہ شامل ہیں۔ مغربی فلسفہ قدیم یونان میں شروع ہوا اور فلسفیانہ ذیلی شعبوں کے وسیع علاقے پر محیط ہے۔ عربی- فارسی فلسفہ میں ایک مرکزی موضوع عقل اور وحی کے درمیان تعلق ہے۔ ہندوستانی فلسفہ روحانی مسئلہ کو ’کیسے حقیقت کی نوعیت کی کھوج اور علم تک پہنچنے کے طریقوں کے ساتھ روشن خیالی تک پہنچا جا سکتا ہے‘ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ چینی فلسفہ بنیادی طور پر صحیح سماجی طرز عمل، حکومت اور کاشتکاریِ خُودی کے سلسلے میں عملی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
فلسفے کی بڑی شاخیں علمیات، اخلاقیات، منطق اور مابعداُلطبیعیات ہیں۔ علمیات ’علم کیا ہے اور اسے حاصل کیسے کیا جاتا ہے‘ کو مطالعہ کرتا ہے۔ اخلاقیات اخلاقی اصولوں اور صحیح طرز عمل کی تحقیقات کرتی ہے۔ منطق صحیح سوچنے کا مطالعہ ہے اور یہ دریافت کرتی ہے کہ اچھے دلائل کو برے دلائل سے کیسے الگ کیا جا سکتا ہے۔ مابعد الطبیعیات حقیقت، وجود، اشیاء اور خواص کی عمومی ترین خصوصیات کا جائزہ لیتی ہے۔ دیگر ذیلی شعبوں میں جمالیات، فلسفہِ زبان، فلسفہِ ذہن، فلسفہِ مذہب، فلسفہِ سائنس، فلسفہِ ریاضی، فلسفہِ تاریخ اور سیاسی فلسفہ ہیں۔ ہر شاخ کے اندر، فلسفے کے مسابقتی مکاتبِ فکر ہیں جو مختلف اصولوں، نظریات یا طریقوں کو فروغ دیتے ہیں۔
فلسفی فلسفیانہ علم تک پہنچنے کے لیے بہت رنگ برنگیں طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں تصوراتی تجزیہ، عام فہم اور وجدان پر انحصار، فکری تجربات کا استعمال، عام زبان کا تجزیہ، تجربے کی وضاحت اور تنقیدی سوالات شامل ہیں۔ فلسفہ کا تعلق بہت سے دوسرے شعبوں سے ہے، بشمول سائنس، ریاضی، کاروبار، قانون اور صحافت۔ یہ ایک انٹرڈسپلنری نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور ان شعبوں کے دائرہِ کار اور بنیادی تصورات کا مطالعہ کرتا ہے۔ یہ ان کے طریقوں اور اخلاقی مضمرات کی بھی تحقیقات کرتا ہے۔
اشتقاق
لفظ فلسفہ قدیم یونانی الفاظ φίλος (فیلوس: محبت) اور σοφία (سوفیا: حِکمت) سے آیا ہے۔[2]کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اصطلاح قبل از سوقراط فلسفی فیثاغورس نے ایجاد کی تھی ، لیکن یہ یقینی نہیں ہے۔[3]
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.