خط کوفی
From Wikipedia, the free encyclopedia
خط کوفی ایک قدیم عربی رسم الخط ہے جو آغاز اسلام کے دور میں عراق کے شہر کوفہ میں پروان چڑھا۔ خط کوفی دراصل خط نبطی، خط سطرنجیلی، خط حمیری اور خط حیرہ کی آمیزش اور ترقی یافتہ صورت تھی۔[1] دوسرے مقامات کے علاوہ یہ خط حجاز اور حیرہ (کوفہ کا پرانا نام) میں بھی لکھا جاتا تھا۔ حرب ابن امیہ اِسے حیرہ سے سیکھ کر آئے اور جزیرۃ العرب میں پھیلایا۔