From Wikipedia, the free encyclopedia
خالد محمود (پیدائش: 15 جنوری 1948ء) ایک بھارتی ادیب اور اردو زبان کے مصنف ہیں۔[1] وہ اردو زبان و ادب کے ایک استاد، خوش فکر شاعر، طنز و مزاح نگار، مترجم اور نقاد بھی ہیں۔
خالد محمود صاحب، ریاست مدھیہ پردیش، ودیشہ ضلع کے سرونج میں پیدا ہوئے۔ والد محترم احمد شاہ خاں (عبید میاں) بہت ہی خلیق شخصیت تھے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم سرونج کے ریاض المدارس میں ہوئی۔ یم اے (اردو) اور بی ایڈ سفینہ کالج بھوپال سے کیا۔ پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے کیا۔
آپ درس و تدریس سے جڑے رہے، بحیثیتِ لکچرر دہلی کی جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول سے درسی سفر کا آغاز ہوا۔ ترقی کرتے کرتے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدر بھی بنے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبئہ اردو کے صدری منصب کے دوران آپ کی ادبی خدمات کافی تیز رہیں۔ درس و تدریس کے علاوہ، خوش فکر شاعری، طنز و مزاح نگاری، مترجم اور تنقید نگاری کے اصناف میں دلچسپی کی وجہ سے انھیں کئی اصنافِ سخن پر طبع آزمائی کرنے کا موقع ملا۔ ان کی انھیں صنفی صفات کی بنا پر شہرت ملی۔ اور گوشئہ اردو میں ہر دلعذیز بھی تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ نے متعدد ناولوں اور کہانیوں کو اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ان کی تصنیف اردو سفر ماموں کا تنقیدی مطالعہ، پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جسے ہند و پاک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اردو اکیڈمی کی درخواست پر آپ نے شاہ مبارک آبرو پر مونوگراف تحریر کیا۔
خالد محمود نے اردو شاعر شاہ مبارک آبرو کی حیات و خدمات پر شاہ نجم الدین مبارک آبرو نام سے سوانح لکھی ہے۔ [2] اس کے علاوہ ان کی بعض تصانیف درج ذیل ہیں:
درسی کتب برائے ین سی ای آر ٹی۔ نیشنل اوپن اسکول، سی بی ایس ای اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبئہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ، نصاب برائے کمپیوٹر، ویب اساس اردو آموزش (بذریعہ ہندی انگریزی)۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.