![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/7/79/Halimasadia-home.jpg/640px-Halimasadia-home.jpg&w=640&q=50)
حلیمہ سعدیہ
محمد کی رضاعی والدہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
حليمہ بنت ابی ذؤيب (وفات: 8ھ/ 629ء) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رضاعی والدہ ہیں، بی بی ثویبہ کے بعد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آپ نے ہی آخر تک دودھ پلایا، اس وقت آپ کے ساتھ عبد اللہ ابن حارث کو بھی دودھ پلایا، آپ کی بڑی بیٹی شیما حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گود میں کھلاتی لوریاں دیتی تھیں۔ چار پانچ سال حلیمہ کے پاس بادیہ بنو سعد میں مقیم رہے۔ پھر آپ کی والدہ حضرت آمنہ کے پاس پہنچا گئیں۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آپ کی تربیت بنو سعد میں ہوئی تھی اس لیے آپ کی زبان بالکل بے عیب ہے ۔
اجمالی معلومات حلیمہ سعدیہ, معلومات شخصیت ...
حلیمہ سعدیہ | |
---|---|
وہ کھنڈر جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حلیمہ سعدیہ کا گھر ہوتا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بچپن یہاں گذرا تھا۔ | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 6ویں صدی ![]() |
وفات | سنہ 629ء (78–79 سال) ![]() مدینہ منورہ ![]() |
مدفن | جنت البقیع ![]() |
شوہر | حارث بن عبد العزیٰ ![]() |
اولاد | شیما بنت حارث ، انیسہ بنت حارث ، عبد اللہ بن حارث ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں