حق اجتماع
From Wikipedia, the free encyclopedia
آزادی اجتماع یا حق مشارکت، متنفس کا انفرادی حق ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور مشترک مفاد کا مجموعاً اظہار، نشو و نما، حصول اور دفاع کریں۔[1] حق مشارکت کو انسانی حق، سیاسی آزادی اور مدنی آزادی تسلیم کیا جاتا ہے۔
اصطلاح | term |
---|---|
آزادی اجتماع |
freedom of assembly |
پاکستان میں کسی مقصد کے پیش نظر لوگوں کے پرامن اجتماع کا حق ہے۔ جب کبھی کسی اجتماع میں نقض امن کا خطرہ ہو تو حکومت قانون کی رو سے اس قسم کے اجتماع کو ناجائز قرار دے کر روک دیتی ہے۔ اور اس غرض کے لیے حکومت کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اجتماع ممکن نہیں ہوتا۔ حق اجتماع تمدن کا لازمہ اور افراد کا فطری حق ہے۔ لیکن جہاں امن عامہ کی بحالی کا سوال درپیش ہو۔ وہاں حکومت سوسائٹی کو اس حق سے وقتی اور ہنگامی حالات کے تحت محروم کر سکتی ہے۔
کینیڈا میں مسلمان تنظیموں کو اجلاس کرنے میں سرکاری طور پر ویزا کی پابندی اور غیر سرکاری طور پر اخبارات کی مدد سے رہائشی سہولتوں سے محروم کر کے روکا جاتا ہے۔[2]