حجاج بن مسروق جعفی
From Wikipedia, the free encyclopedia
حجاج بن مسروق جعفی حضرت علی بن ابی طالب ؑ کے اصحاب با وفا میں سے اور حضرت امام حسین ؑ کے شہدا میں سے ہیں ۔ جب حضرت امام حسین نے مدینہ سے مکہ کی جانب سفر شروع کیا تو آپ نے کوفہ سے مکہ کی طرف سفر شروع کیا اور مکہ میں امام حسین ؑ کے قافلے میں شامل ہو گئے[1] ۔بعض مآخذوں میں مکہ سے کربلا کے راستے میں انھیں حضرت امام حسین ؑ کا مؤذن کہا گیا ہے[2] ۔قصر بنی مقاتل کے مقام پر امام حسین علیہ السلام نے انھیں عبید اللہ بن حر جعفی کو بلانے کے لیے اس کے خیمے میں بھیجا تا کہ امام حسین علیہ السلام اسے اپنی نصرت کی دعوت دے سکیں۔
اجمالی معلومات حجاج بن مسروق مذحجی جعفیالحَجّاج بن مَسروق المذحجی الجُعفی, ذاتی ...
حجاج بن مسروق مذحجی جعفی الحَجّاج بن مَسروق المذحجی الجُعفی | |
---|---|
ذاتی | |
وفات | 10th of محرم الحرام, 61ھ/ اکتوبر, 680 عیسوی |
موت کی وجہ | واقعہ کربلا میں شہادت پائی |
مدفن | کربلا, عراق |
مذہب | اسلام |
وجہ شہرت | علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا ساتھی ہونا |
بند کریں