From Wikipedia, the free encyclopedia
جے سیا رام (انگریزی: Jai Siya Ram) یا سیا رام ہندی جملہ ہے جس کے معنی سیتا اور رام کی عظمت کے آتے ہیں۔ ماہر سماجیات جین بری مین کے مطابق “زمانہ قدیم سے ملک کے ایک حصہ میں جے سیارام کا استعمال استقبال کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔[1]
رام اور سیتا کی عبادت کے وقت جے سیا رام کا جاپ کیا جاتا ہے۔ راماین۔ رام چرت مانس اور سندر کانڈ پڑھتے وقت اکثر اس جملہ کا تذکرہ ہوتا ہے اور اسے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ جگجیت سنگھ اور محمد رفیع سمیت کئی گلوکاروں نے جے سیا رام کے نغمے گائے ہیں۔[2][3][4][5][6] کئی علاقائی زبانوں میں بھی اس جملہ پر نغمے بنائے اور گائے گئے ہیں۔[7] کنبھ میلہ اور دیگر مذہبی ہجوم میں جے سیا رام کا نعرہ بہت عام کی بات ہے۔[8][9]
5 اگست 2020ء کو وزیر اعظم بھارت نریندر مودی نے رام مندر کی سنگ بنیاد کا آغاز اسی نعرہ سے کیا تھا۔[10][11][12] اسی پر بس نہیں بلکہ انھوں نے تمام حاضرین کو اس نعرہ کو لگانے کو کہا تھا۔[13]
پرینکا گاندھی نے بھی ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کا جشن مناتے ہوئے جے سیا رام لکھ کر ٹویٹ کیا تھا۔[14]
وشو ہندو پریشد نے 1992ء میں عدالت عظمی میں جے سیا رام کا نعرہ لگایا تھا۔[15]
بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ارکان کسی کا استقبال کرنے کے لیے یہ جملہ کہتے ہیں۔
1990ء کی دہائی میں جے پور فسادات میں خود ہو ہندو ثابت کرنے کے لیے یہ نعرہ لگایا کرتے تھے۔[16]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.